دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایشال فیاض نے اعجاز اسلم کو ہراساں کردیا

اگر ایشال کی جگہ کوئی اداکار کسی اداکارہ کے ساتھ ایسا مذاق کرتے تو اسے یقیناً ہراسگی میں شمار کیا جاتا۔

پاکستانی ماڈل و اداکارہ ایشال فیاض نے اعجاز اسلم کو فون کرکے انہیں ساتھ باہر چلنے (ڈیٹ) کی آفر کردی۔

ہراساں کرنے کی کوشش پر اداکار کچھ گڑبڑا ضرور گئے لیکن انہوں نے لاک ڈاؤن کا بہانا بنادیا۔

ایشال فیاض نے بطور مہمان ایک پروگرام میں شرکت کی تو انہیں کسی بھی اداکار کو فون کرکے ان کے ساتھ کال پر مذاق کرنے کے لیے کہا گیا۔

ایشال نے اعجاز اسلم کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت پرسکون انسان ہیں کسی بھی بات کا برا نہیں مناتے ہیں۔

اداکارہ نے اعجاز اسلم کو فون کیا اور تھوڑی بہت بات چیت کے بعد انہیں اچانک ڈیٹ پر چلنے کی آفر دے دی

جس پر اداکار فوری طور پر کچھ گڑبڑا گئے اور کہا کہ لاک ڈاؤن میں ساری دکانیں بند ہیں کہیں نہیں جاسکتے ہیں۔ ایشال نے بھی کچھ دیر بعد پرینک کال کا پول کھول دیا۔

About The Author