دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان نیوی ویمن ایسوسی ایشن کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

پاک بحریہ کی اس کاوش میں سیٹرڈے ویلفیئر گروپ بھی شانہ بشانہ کھڑی ہے

پاکستان نیوی ویمن ایسوسی ایشن کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

 پاکستان نیوی ویمن ایسوسی ایشن نے گھارو اور بن قاسم کے مضافاتی علاقوں میں مستحق اور کرونا وباء سے متاثرہ خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کئے۔

کرونا وباء کے دوران پاکستان نیوی ویمن ایسوسی ایشن نے مستحق خاندانوں کی مدد کے سلسلے کو جاری رکھا اور گھاگر،

بن قاسم اور تحصیل ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔

پاک بحریہ کی اس کاوش میں سیٹرڈے ویلفیئر گروپ بھی شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

کرونا وباء کے دوران پاکستان نیوی ویمن ایسوسی ایشن باقاعدگی سے اور بھر پور عزم کے

ساتھ عوام کی مدد کر رہی ہے۔

About The Author