دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خانیوال میں یوٹیلٹی اسٹورز پہ چینی اور آٹے کی خریداری کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں

خانیوال میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں یوٹیلٹی اسٹورز پہ چینی اور آٹا خریدنے کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں

خانیوال عامر حسینی سے

خانیوال میں یوٹیلٹی اسٹورز پہ چینی اور آٹے کی خریداری کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں، چینی، آٹا بلیک کرنے کا الزام، انچارج یوٹیلٹی اسٹور کا شہریوں پہ تشدد

خانیوال میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں یوٹیلٹی اسٹورز پہ چینی اور آٹا خریدنے کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، انچارج، عملہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی شہریوں سے بدسلوکی کی شکایات عام ہیں، کورونا ایس او پیز کی کوئی پابندی دیکھنے کو نہیں مل رہی – خانیوال کی تحصیل کبیروالہ شہر کے اندر بنے ایک یوٹیلیٹی اسٹور کے انچارج نے ایک عمر رسیدہ شہری اور ایک نوجوان کو اُس وقت شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں جب انھوں نے انچارج یوٹیلٹی اسٹور پہ چینی اور آٹا بلیک میں دکانداروں کو فروخت کرنے اور عام شہریوں کو محروم رکھنے کا الزام لگایا – شہریوں پہ یوٹیلیٹی اسٹور مالک کے تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آگئی – شہریوں نے ڈی سی خانیوال آغا ظہیر شیرازی سے اس صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور شہریوں پہ تشدد کرنے والے یوٹیلیٹی اسٹور انچارج پہ مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے –

About The Author