دسمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وبا کے باعث بین الصوبائی بس سروس حکومت کی جانب سے بند کردی گئی

ملک بھر سے کراچی روزگار کے لئے آئے افراد کے لئے یہ عید ایک نیا امتحان لے کر آئی ہے

کورونا وبا کے باعث بین الصوبائی بس سروس حکومت کی جانب سے بند دی گئی ہے۔۔

پردیسی کو اپنے آبائی علاقے میں پہنچانے کی کوشش کرنے والے بس مالکان کے خلاف حکومتی احکامات پر عملدرآمد کراتے ہوئے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں

ملک بھر سے کراچی روزگار کے لئے آئے افراد کے لئے یہ عید ایک نیا امتحان لے کر آئی ہے

کیوں کہ اس بار کورونا وبا سے بچنے کے لئے سندھ حکومت نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر رکھی ہے

جس پر عمل کرانے کے لئے سپر ہائی وے سے جانے کی بجائے اندرونی راستوں سے چوری جانے کی کوشش میں درجنوں بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے بسوں پر کام کرنے والے عملے کا کہنا ہے کہ روزی روٹی کے لئے نکلے تھے پولیس نے پکڑ لیا

گزشتہ چند روز شہر سے باہر جانے والی بسوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں جبکہ ٹیکسی سروس کا کرایا عام مزدور کی پہنچ سے باہر ہے

About The Author