دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں ”نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم” کیلئے موضع رکھ چورہٹہ میں موقع پر سنگ بنیاد کی تقریب کا انعقاد کیا گیاوزیر اعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے ڈیرہ غازی خان کی

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے آر پی او محمد فیصل رانا،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور دیگر کے

ساتھ ڈیرہ غازی خان کی سکیم کی نقاب کشائی کی۔ہاؤسنگ سوسائٹی کی جگہ پر شجرکاری بھی کی گئی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینشن خالد منظور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا

این ایل سی کے میجر عرفان،صدر بار عظمت اسلام غلزئی اور دیگر نے شرکت کی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا،

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں موضع رکھ چورہٹہ نزد دانش سکول میں 32 کنال رقبہ پر رہائشی کالونی بنے گی۔

جہاں ساڑھے تین تین مرلہ کے 90 گھر بنیں گے ہاؤسنگ سکیم کیلئے 9 روڈز بھی بنیں گے آٹھ روڈز تیس،تیس فٹ اور مین روڈ 40 فٹ کا ہوگاہاؤسنگ سکیم میں مسجد،سکول،کلینک،کمرشل مارکیٹ،دو پارکس بھی بنیں گے

ایف ڈبلیو او اور این ایل سی ہاؤسنگ سکیم کا پراجیکٹ مکمل کرے گا۔ غریب،کم آمدنی کے حامل اور بے گھر افراد کیلئے گھر کی چھت کا خواب پورا ہوگا

کم قیمت اور آسان اقساط میں گھر دئیے جائیں گے گھروں کی تعمیر ایک سال کے اندر مکمل ہوگی۔وفاقی حکومت کی طرف سے اعلان ہونے پر گھروں کی تعمیر شروع کردی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بواٹا میں پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک کی قیادت میں بارڈر ملٹری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے

بلوچستان سے پنجاب آنے والی کار کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی افیون برآمد کر لی اور بین الصوبائی منشیات فروش سمگلر عطا الرحمن کو گرفتار کر لیا ہے.

منشیات کوئٹہ سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک نے کہا کہ

گاڑی کے خفیہ خانوں سے 24 پیکٹ افیون کے برآمد ہوئے ہیں. ایس ایچ او تھانہ بواٹا اقبال خان لغاری نے کامیاب کارروائی کی ملزم عطاء الرحمان ولد دارو خان پٹھان کوئٹہ کا رہائشی ہے.

افیون کوئٹہ سے خرید کر پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی. ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے.


ڈیرہ غازیخان

صوبائی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب ندیم الرحمن نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا. انہوں نے تحصیل کوٹ چھٹہ میں گندم خریداری مراکز، مارکیٹوں

اراضی ریکارڈ سنٹر، ہسپتال اور دیگر عوامی خدمت کے اداروں کا معائنہ کرتے ہوئے معلومات حاصل کیں. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ ہمراہ تھے سیکرٹری ندیم الرحمن نے کہاکہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر عوام کے جائز مسائل کے فوری حل، میونسپل سروسز کی بہتری، انسانی حقوق اور اقلیتی برادری کے مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کردارادا کیا جائے گا.

انہوں نے کوٹ چھٹہ گندم خریداری مرکز کے معائنہ کے دوران گندم کی محفوظ منتقلی، خریدو فروخت کا ریکارڈ چیک کرنے کے ساتھ عملہ او ر کاشتکاروں سے ملاقاتیں کیں.

انہوں نے کوٹ چھٹہ مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران نرخناموں پر اشیاء کی دستیابی، کورونا ایس او پیز اوردیگر معاملات کا جائزہ لیا.

اراضی ریکارڈ سنٹر کے معائنہ کے دوران سائلین سے مسائل دریافت کیے اور امور کی انجام دہی کے طریقہ کار سے متعلق معلومات حاصل کیں.

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ چھٹہ کے معائنہ کے دوران مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے طبی سہولیات

کا بھی جائزہ لیا


 ڈیرہ غازیخان۔

تبادلہ ہونے اور ترقی پانے والے ڈی ایس پیز صاحبان کے اعزاز میں ڈی پی او آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی یاب ہونے پر بخت نصر کے اعزاز میں ڈی پی او آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران ڈی پی او عمر سعید ملک نے ڈی ایس پی

بخت نصر کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ پر اب پہلے سے زیادہ ذمہ داری بڑھ گئی ہے آپ ایمانداری اور جانفشانی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں اور انصاف کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں کیونکہ پولیس میں سخت جدو جہد کے بعد ترقی نصیب ہوتی ہے

اور مزید ترقی پانے کیلئے اسی محنت، جذبے اور لگن سے کام کریں، عوام الناس کی نیک نیتی سے خدمت کرکے محکمے کا نام روشن اور عزت و وقار کا باعث بنیں۔ یہ عہدے آپ کے پاس اللہ کی امانت ہیں،اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے ان میں خیانت ہر گز نہ کریں،

اس موقع پر ڈی ایس پی بخت نصر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ جرائم کے خاتمے اور قانون کی بالا دستی کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے

اور کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہیں کریں گے۔
اور تقریب کے آخر میں ڈی ایس پی اعجاز احمد بخاری کا تبادلہ ہونے پر ڈی پی او عمر سعید ملک نے انہیں بھی پھولوں کا گلدستہ دیتے ہوئے الوداع کیا۔


: ڈیرہ غازی خان:
پولیس تھانہ درخواست جمال خان کی جواء کھیلنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی۔ ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ درخواست جمال خان کو مخبر نے اطلاع دی کہ 06 کس افراد تاش جواء کھیل رہے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان جاوید اقبال معہ ٹیم نے فوری ریڈ کیا اور

جواء کھیلنے والے 06 کس ملزمان (1) علی محمد ولد میر بخش (2) منظور حسین ولد خادم حسین (3) غلام حسین ولد غلام رسول (4) محمد یعقوب ولد عیسیٰ خان (5) محمد ظہور

ولد خان محمد (6) عبدالغفور ولد رحیم بخش کو تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم اور موبائل فونز وغیرہ برآمد کر کے پولیس تھانہ درخواست جمال خان میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان محمد جاوید کا کہنا تھا کہ پولیس تھانہ درخواست جمال خان کے علاقے میں سماج دشمن عناصر کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔


: ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او عمر سعید ملک کی طرف سے افسران اور جوانوں کی ویلفئیر کے لیے اچھا اقدام،

فنڈ اور مالی امداد کی مد میں مبلغ 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد رقم کے چیک پولیس جوانوں

اور پولیس کے لواحقین میں تقسیم کئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک نے جہیز فنڈ اور مالی امداد کی مد میں چیک تقسیم کئے۔

اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ

پولیس کےافسران و جوانوں کی ویلفئیر اوردیکھ بھال کے لئےکوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔

About The Author