دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کیس کی تیاری کے بغیر کیسے پیش ہوئے؟ چیف جسٹس ڈپٹی اٹارنی جنرل پر برہم

چیف جسٹس نے کہا آپ ادھر ادھر کی باتیں نہ کریں جو سوال پوچھا ہے اسی کا جواب دیں.

سرکاری کیس کی تیاری کے بغیر عدالت کے سامنے کیسے پیش ہوئے

چیف جسٹس ڈپٹی اٹارنی جنرل ایاز شوکت پر برہم کہا اپکو کس نے لاء آفیسر بنا دیا آپ کیخلاف تو قانونی کاروائی ہونی چاہیے

سپریم کورٹ میں ملتان پوسٹ آفس کے ملازم کی سروس بحالی کے خلاف اپیل پر سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی

چیف جسٹس نے کہا آپ ادھر ادھر کی باتیں نہ کریں جو سوال پوچھا ہے اسی کا جواب دیں.

پہلے بھی کئی بار ایسا ہوتا رہا ہے آپ بغیر تیاری عدالت میں آجاتے ہیں.

آپ اسطرح سرکاری کیسسز کی تیاری کرتے ہیں، یہ کیا طریقہ ہے متعلقہ نظیروں کی کتابیں اور دستاویزات کے بغیر ہم زبانی کلامی فیصلہ نہیں دے سکتے.

لوگ آپس میں جان بوجھ کر کیس خراب کرتے ہیں، چیف جسٹس نے مزید کہا ہم آپ کو اسطرح سرکاری کیسسز خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے.

پرائیویٹ لوگوں سے فیس لیتے ہیں تو بہترین کام کرتے ہیں، آپ نے سرکاری کام کو بھکاری والا کام سمجھا ہوا ہے

ائیندہ سماعت پر متعلقہ دستاویزات اور قانونی نظیروں کی کتابیں ساتھ لیکر آئیں. کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

About The Author