دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں بیلجئن خاتون کے قتل کیس میں اہم انکشافات

خاتون نے قتل سے دو ہفتے قبل پولیس سے سیکیورٹی کی ڈیمانڈ کی تھی

لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں بیلجئن خاتون کے قتل کیس میں اہم انکشافات

خاتون نے قتل سے دو ہفتے قبل پولیس سے سیکیورٹی کی ڈیمانڈ کی تھی

میں اپنی جان کو لاحق خطرے کا ذکر بھی کیا تھا

پاکستانی نژاد بیلجئن لڑکی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ

بیس اپریل کو سعد اسے گن پوائنٹ پر گلبرگ لے گیا، ذیادتی کی کوٓشش بھی کی۔

درخواست میں لڑکی نے لکھا کہ اس نے وہاں سے بھاگ کر زیادتی کی کوشش ناکام بنائی۔

درخواست میں کہا گیا کہ واقعہ کے بعد سعد امیر اسے مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ پولیس کے مطابق

دائر درخواست ڈیفنس بی کے ٹرینی اے ایس آئی بابر رشید کو مارک ہوئی۔

خاتون کو جب موقف کے لیئے بلایا گیا تو انہوں نے دو سے تین بار موقف تبدیل کیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے ایک اور دوست کے کہنے پر سعد کے خلاف اندراج مقدمہ کی

درخواست دی تھی۔

بابر رشید کے مطابق خاتون نے اعتراف بھی کیا کہ

اس نے دوست کے کہنے پر سعد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی۔

About The Author