دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عید تعطیلات کے دوران مری سمیت تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ

مری اور دیگر سیاحتی مقامات کو عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے

لاہور:

عید تعطیلات کے دوران مری سمیت تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ

لاہور: 8 سے 16 مئی تک مری اور صوبے کے دیگر سیاحتی مقامات بند رہیں گے ۔

فیصلہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے ۔

 شہری تعطیلات کے دوران گھر رہیں ۔

 شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ مری یا دیگر سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں ۔

 مری اور دیگر سیاحتی مقامات کی طرف جانے والےراستے 16 مئی تک بند رہیں گے ۔

 شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے مری یا دیگر سیاحتی مقامات کی طرف جانے سے گریز

کریں ۔
فیصلے کی خلاف وزری کرنے والوں کو مری یا دیگر سیاحتی مقامات میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا
شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں

اور حکومت کے فیصلے پر عمل کریں ۔
مری اور دیگر سیاحتی مقامات کو عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے

About The Author