کراچی: حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کا سیاسی جماعتوں کےامیدواروں نے بائیکاٹ کردیا،،پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے ری کاؤنٹنگ کےعمل کومتنازعہ قراردیکراسکا بائیکاٹ کردیا۔
امیداروں نے الزام عائد کیاہےکہ امیدواروں کے سامنے جو تھیلے رکھے گئے ان کی سیل کھلی ہوئی تھی فارم 46 کی عدم موجودگی میں ووٹوں کی گنتی ممکن نہیں۔ درخواست گزاروں کی جانب سے ووٹنگ کی دوبارہ گنتی کے معاملے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے تحریری درخواست الیکشن کمیشن کو جمع کرادی درخواست مسلم لیگ ن ، ایم کیو ایم ، پی ایس پی ، پاسباں اور آزاد امیدواروں کی جانب سے جمع کی گئی ہے جس میں کہا گیاہےکہ فارم 46 فراہم نہیں کیئے گئے ، بیلٹ بک کا کاؤنٹر فائل بھی موجود نہیں، پولنگ بیگ پر سیل بھی موجود نہیں، ہم ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کا حصہ نہیں بن سکتے، بائیکاٹ کرنے والے امیدواروں نے تحریری درخواست ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروادی
یہ بھی پڑھیے:
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟