دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں کورونا کے آٹھ سو پچانوے نئے کیسز سامنے آگئے

کورونا وائرس خطرناک صورت اختیار کرتا جارہا ہے۔شہری مزید پابندیوں سے بچنے کے لئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں

سندھ میں کورونا کے آٹھ سو پچانوے نئے کیسز سامنے آگئے۔

گیارہ متاثرہ افراد انتقال کرگئے۔ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے

کورونا وائرس خطرناک صورت اختیار کرتا جارہا ہے۔شہری مزید پابندیوں سے بچنے کے لئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں۔

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاو پر سندھ حکومت فکرمند ۔

رجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کورونا وائرس خطرناک صورت اختیار کرتا جارہا ہے۔ شہری اور تاجر برادری ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہیں کررہے۔

ریستوران کو اجتماعی دعوتوں کے لئے استعمال کرنے کی شکایات ملی ہیں۔

دکانیں 6 بجے کے بعد کھلی رکھنا حکومتی ہدایات کے خلاف ہے۔ عوام حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔

خدانخواستہ صورتحال بگڑی تو مزید سخت پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔

مرتضی وہاب،ترجمان سندھ حکومت
(فیصلے حکومت نے آپ کے مفاد میں کیے تھے اور ہمیں آپ کے ساتھ کی ضرورت ہے اگرآپ ایس و پیز کو فالو نہیں کرینگے تو حکومت کو پھر اور سخت فیصلے کرنے پڑیں گے)

دوسری جانب وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 895نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 11 متاثرہ افراد انتقال کرگئے۔

اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 520 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔4ہزار678 افراد وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہوئے۔

اس وقت 592 مریضوں کی حالت تشویش ناک اور 53 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران 426 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

شہر میں اب تک ایک لاکھ 97 ہزار 598 افرا دمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

About The Author