کیس کی تیاری کے بغیر آنے پر چیف جسٹس گلزار احمد ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب واجد درانی پر برہم کہا کیس کی تیاری کرنا ادارے کا نہیں آپ کا کام ہے.
سپریم کورٹ میں مکحمہ تعلیم پنجاب بنام محمد یاسین کی بھرتی سے متعلق کیس کے دروان ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کیس کا مجھے علم نہیں ادارے نے یہ کیس بیرسٹر قاسم کو دیا تھا
تاہم ان کی طبیعت خرابی کی وجہ سے پیش ہوا ہوں. چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا پھر آپ عدالت کے سامنے کیا کرنے آئے ہیں.
جو سوال عدالت نے آپ سے پوچھا ہے اس کا جواب دیں. کیس کی تیاری کرنا ڈیپارٹمنٹ کا نہیں آپ کا کام ہے آپ عدالت کے سامنے کیس کے میرٹ پر بات کر رہے ہیں
اور ہم یہاں اپیل سن رہے ہیں. ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا
عدالت سے گزارش ہے وقت دے دیں کیس سے متعلق ڈیپارٹمنٹ سے پوچھ کر بتاؤں گا
جس پر چیف جسٹس بولے وقت نہیں دے سکتے کیس کی تیاری کرنا آپ کا کام تھا.
عدالت نے پنجاب حکومت کی اپیل مسترد کر دی
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،