دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کے رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز نظر انداز

نہ کسی نے ماسک لگا رکھا ہے  نہ سماجی فاصلے کا اہتمام کیا جا رہا ہے

لاہور کے رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز کو کوئی خاطر میں نہیں لا رہا

نہ کسی نے ماسک لگا رکھا ہے  نہ سماجی فاصلے کا اہتمام کیا جا رہا ہے

بار بار کی ہدایات کے بعد انتظامیہ شہریوں کے سامنے بے بس پڑ گئی

لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں ،،، لیکن شہری ہیں

کہ حفاظتی تدابیر کا کچھ خیال نہیں ،،، رمضان بازاروں میں سستی اشیاء خریدنے آئے شہری ،،، نہ تو ماسک پہن رہے ہیں ،، نہ سماجی فاصلہ رکھ رہے ہیں

کچھ کا ابھی بھی یقین ہے،، کہ کورونا کی وبا وجود ہی نہیں رکھتی
(یہ کورونا ورونا کچھ نہیں ہے میں تو یہاں ایسے ہی یہ پہن آیا باہر نہیں پہنتا)

ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے والے شہری باقی خریداروں کی غفلت پر نالاں ہیں ،، کہتے ہیں کہ ،،،، لوگوں کو اپنا اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھنا چاہیے
عمران علی۔ بلقیس بیگم (کرونا پر عملدرآمد ضروری ہے لیکن لوگ نہیں کررہے۔ لوگوں کو کرنا چاہئے انتظامیہ کو سختی کرنی چاہئے

رمضان بازاروں میں موجود انتظامیہ کی فوج ظفر موج آرام کرنے میں مصروف ،، ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے
ایاز علی۔ مینجر رمضان بازار (ہم کوشش کرے ہیں لوگوں کو خیال کرنا چاہئے ماسک پہننا چاہئے)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں لاک ڈاؤن ہونے کے باعث شہری سودا سلف خریدنے رمضان بازار کا رخ کررہے ہیں اس لیے یہاں رش زیادہ ہے۔

About The Author