چور مکان کا صفایا کرگئے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محلہ عالمشیر میں نامعلوم چور مکان سے زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے ،نامعلوم ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیاگیا ،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود محلہ عالمشیر سٹی ڈیرہ میں نامعلوم چور اہل خانہ کی غیر موجودگی میں مکان کے اندر داخل ہوگئے اور وہاں سے تین تولہ طلائی زیورات اور چارلاکھ بیس ہزار روپے نقدی چوری کرکے لے گئے ،پولیس نے متاثرہ مکان مالک محمد اشفاق ولد غلام محمد قوم کھوکھر کی رپورٹ پر نامعلوم چوروں کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
شوہر نے حاملہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شوہر نے حاملہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا ،پنیالہ کے گاﺅں کٹہ خیل کی رہائشی شادی شدہ خاتون (ف،ا لف بی بی )نے تھانہ سٹی ڈیرہ میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ حقنواز پارک کے قریب سلطان ہوٹل میں موجود تھی کہ میرے شوہر سلیم اللہ مروت نے مجھے حاملہ ہونے کے باوجود تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دی ہیں ،پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر اس کے شوہرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
ڈیرہ پولیس نے تھانہ یونیورسٹی کی حدود سے اغواء ہونے والے نوجوان کو بحفاظت بازیات کرالیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ پولیس نے تھانہ یونیورسٹی کی حدود سے اغواء ہونے والے نوجوان کو بحفاظت بازیات کرالیا ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوائیگی کا مقدمہ درج کرلیا۔ 26 سالہ نوجوان عبدالستار ولد ذوالفقار قوم گاذر سکنہ کوٹھہ چڑوہا تحصیل چودھوان نماز عصر کے بعد موٹرسائیکل پر اڈہ چھجڑی سے ڈیزل خریدنے کے بعد گھر جارہا تھا کہ راستے میں وہ اچانک لاپتہ ہوگیا ،لواحقین کے تلاش کرنے پر اس کا موٹرسائیکل اور ڈیزل کے بھرے ہوئے کین اڈہ کھیارہ پل کے قریب مل گئیں ،نوجوان کے موبائل نمبر پر رابطہ کیا گیا جو کہ آن ہونے کے باوجود اس سے جواب موصول نہیں ہورہا تھا ، بعدازاں اغواءکاروں نے مغوی کے لواحقین کو موبائل فون پر اس کے اغوائیگی کی اطلاع دی ،جس پر پولیس حرکت میں آگئی اور مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر مغوی کی بازیابی کے لئے روانہ کردی گئیں ،درابن پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران مغوی نوجوان کو بحفاظت بازیاب کرلیا ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف نوجوان کی اغوائیگی کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔
٭٭٭
یوٹیلیٹی سٹوروں پر دال ماش، دھلی ہوئی دال ماش، کھجوریں اور چینی سمیت دال مونگ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ماہ رمضان کا دوسرا عشرہ اختتام پزیر ہونے کے باوجود آل پاکستان یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن ڈیرہ سمیت ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیائے ضروریہ تاحال فراہم نہیں کرسکی۔جس کے نتیجہ میں شہریوں کو یوٹیلیٹی سٹوروں پر دال ماش، دھلی ہوئی دال ماش، کھجوریں اور چینی سمیت دال مونگ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی کے باعث بحران کا سامنا ہے۔ شہر بھر کے یوٹیلیٹی سٹوروں میں مختلف اشیاءموجود نہ ہونے کے باعث شہریوں کو کوئی بہتر پیغام نہیں دے رہے۔ جس سے شہری بد دلی کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔
٭٭٭
سحر و افطار کے وقت سوئی گیس کی بندش عوام پر ظلم کے مترادف ہے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) سحر و افطار کے وقت سوئی گیس کی بندش عوام پر ظلم کے مترادف ہے حکومت رمضان المبارک میں عوام کو سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔شہریوں نے کہا ہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں سحر اور افطار سے دو گھنٹہ قبل سوئی گیس بند ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے عوام کو سحری اور افطاری کی تیاری میں سخت مشکلات کا سامان کرنا پڑتا ہے کورونا اور لاک ڈاون کی وجہ سے عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے، اوپر سے عین رمضان کے مہینے میں دکھی عوام پرایک اور جبر کا پہاڑ توڑ دیا گیا ہے حکومت کو چاہیے کہ کہ خاس طور پر رمضان کے مہینے میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے تا کہ عوام کو اس مشکل سے چھٹکارا مل سکے۔
٭٭٭
غیر معیاری اور مضر صحت جعلی مشروبات کی فروخت کا دھندا عروج پر پہنچ چکا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) فوڈ اتھارٹی کی چشم پوشی کے باعث غیر معیاری اور مضر صحت جعلی مشروبات کی فروخت کا دھندا عروج پر پہنچ چکا ہے ،شہر کے گنجان اور پوش علاقوں میں قائم چھوٹی بڑی سینکڑوں فیکٹریوں میں بڑی ٹیکس گزار فیکٹریوں سے ملتے جلتے ناموں سے انتہائی مضر صحت مشروبات و جوسز تیار کر کے جنرل /کریانہ سٹوروںمیں سپلائی کئے جا رہے ہیںیہی نہیں شہر کے مختلف بازاروں میںان مشروبات کی سرعام فروخت بھی جاری ہے ، 25روپے سے لیکر 150روپے تک فروخت ہونیوالی جعلی مشروبات کی بوتلیں مقامی سطح پر بھری جاتی ہیں مگر لیبلز کراچی، لاہور ،اسلام آباد کے لگے ہوتے ہیں جن پر ٹیکس بھی ادا نہیں کیا جاتا،کورونا وائرس سے بچاﺅ کی مہم کے میں مصروفیت کے باعث ضلعی انتظامیہ نے اس طر ف سے آنکھیں موند رکھی ہیں اور فوڈ اتھارٹی بھی دانستہ طور پر چشم پوشی کا مظاہرہ کر رہی ہے ،شہریوں نے اس سلسلہ میں ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
مکان کے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) شارٹ سرکٹ کے باعث مدنی ٹاﺅن ڈیرہ میں مکان کے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی ،کمرے میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ،ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے بچالیا ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ کے علاقہ مدنی ٹاﺅن میں محمد ماجد ولد محمد رفیق راجپوت کے رہائشی مکان کے کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آتشزدگی کے باعث کمرے میں موجود فرج ،ٹی وی ،ڈبل بیڈ ،صوفہ سیٹ اور الماریوں میں موجود کپڑوں سمیت لاکھوں روپے مالیت کا دیگر گھریلو سامان جل کر تباہ ہوگیا ،اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور طویل جدوجہد کے بعد آگ کو مذید پھیلنے سے روک لیاگیا ۔
٭٭٭
مطلع جزوی ابرآلودرہنے گردآلودہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈیرہ اورمضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے گردآلودہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔جمعہ کے روز ڈیرہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.8اورکم سے کم 23.7سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح8بجے ہوامیں نمی کاتناسب 72فیصداورشام 5بجے 37فیصدتھا۔بروز سنیچرکے روز ڈیرہ میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 38.8 اور کم سے کم 23.3 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ،ڈیرہ میں طلوع آفتاب صبح 5بجکر30منٹ پراورغروب آفتاب شام 6بجکر57 منٹ پرہوگا۔
٭٭٭
بسیار خوری سے سینکڑوں روزہ دار بیمار عطائی ڈاکٹروں کے پاس پہنچ گئے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بسیار خوری سے سینکڑوں روزہ دار بیمار عطائی ڈاکٹروں کے پاس پہنچ گئے ،افطاری کے دوران زیادہ کھانا کھانے والے سینکڑوں روزہ دار معدے اور بدہضمی کا شکار ہوگئے ہیں سرکاری ہسپتالوں کی بندش کے باعث حکیموں اور عطائی ڈاکٹروں کے کلینکوں کا رخ کرلیاہے جہاں پر ڈرپس کے نام پر عطائی ڈاکٹرز ان سے چار سو سے ایک ہزار روپے تک وصول کررہے ہیں ،افطاری کے دوران ایک ہی ساتھ زیادہ کھانا کھانے کے باعث سینکڑوں روزہ دار بیمار ہوگئے ہیں ، گزشتہ روز رمضان المبارک کے باعث ڈیرہ بھر کے مریضوں کو ایمرجنسی میں لایاگیا ،تاہم شہر سمیت مختلف مقامات پر عطائی ڈاکٹروں کی بھی چاندی ہوگئی ہے اور مریضوں کو سینکڑوں کی ادویات دے رہے ہیں ،حکیموں کی جانب سے انہیں مختلف لکٹر ہضم پتھر ہضم پھکیاں استعمال کرنے کے لئے دی جارہی ہیں ،طبی ماہرین نے افطاری کے دوران اعتدال کے ساتھ کھانا کھانے کا مشورہ دیاہے۔
٭٭٭
گرمی کے ستا ئے نوجوانوں نے نہروں کارخ کر لیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)گرمی کے ستا ئے نوجوانوں نے نہروں کارخ کر لیا، ڈیرہ میں گرمی کے ستا ئے منچلے نوجوانوں نے گر می سے بچنے کے لیے دریائے سندھ اور نہروں کارخ کر لیا ، بجلی کی لو ڈ شیڈنگ اور گرمی کی وجہ سے منچلے نوجوانوں نے ضلع ڈیرہ کے مختلف نہروں اور کینالز میں نہانے کے لئے ڈیرہ شہر کی مختلف نہروں کا رخ کر لیا ہے شہری حلقوں نے ڈیرہ انتظامیہ سمیت متعلقہ محکموں کے بالا افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ دریائے سندھ اور نہروں پر پابندی عائد کرکے اس پر عملدر آمد کراتے ہوئے نوجوان نسل کی زندگیاں محفوظ بنائی جائے۔
٭٭٭
اسٹیٹ بینک کا عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کورونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے اقدامات،اسٹیٹ بینک کا عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ۔ عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کی مانگ ملک میں بڑھ جاتی ہے، تاہم اس مرتبہ اسٹیٹ بینک نے فیصلہ کیا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک نے یہ فیصلہ ملک میں کورونا کے پھیلاوکے تناظر میں کیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وبائ کے تناظر میں عید الفطر پر عوام کے لئے کسی بھی مالیت کے نئے کرنسی نوٹوں کا اجراء نہیں کیا جائے گا، گزشتہ سال بھی کورونا وباء کے پیش نظر نئے نوٹوں کا اجراء نہیں کیا گیا تھا۔جس پر عوام کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ کرنسی نوٹ چھاپنے والوں نے اپنی من مانی قیمتوں میں نوٹ فروخت کیے تھے۔واضِح رہے کہ ہرسال عیدالفطر کے موقع پر تقریبا 300ارب روپے کے اضافی کرنسی نوٹ چھاپے جاتے ہیں جسے عوام میں تقسیم کردیاجاتا ہے۔رواں سال بھی مرکزی بینک کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کے عدم اجرا سے نئے اور کرارے نوٹوں کے خواہشمندوں کا دباو کرنسی نوٹوں کی مارکیٹوں پر بڑھ جائے گا جس کی وجہ سے نئے کرنسی نوٹ فروخت کرنے والوں کی چاندی ہوجائے گی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہرسال عیدالفطر کے موقع پر 10 روپے، 20 روپے، 50 روپے اور 100 روپے کے نئے کرنسی نوٹوں کی طلب بڑھ جاتی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرنسی ڈیلر دس روپے کی نئی گڈی پر اضافی 200 سے 400 روپے، 20 روپے کی گڈی پر 300 سے 500روپے، 50 روپے کی گڈی پر 600 سے 700 روپے اور 100 روپے کی گڈی پر 800 سے 1000روپے وصول کرتے ہیں۔
٭٭٭
کورونا وباءکا پھیلاو ¿ روکنے کیلئے یکم مئی یوم علی، شب قدر، اعتکاف اور جمعتہ الوداع کیلئے گائیڈ لائنز پرعمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)حکومت نے عیدالفطر پر بین الصوبائی، انٹر اورانٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ٹرانسپورٹ پر پابندی 8 سے 16 مئی ”گھر رہو محفوظ رہو“ کی حکمت عملی کے تحت عائد کی گئی، لوگوں کی سہولت کیلئے7 مئی تک اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی، نجی گاڑیوں، رکشوں، ٹیکسیوں میں 50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کی صورتحال اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ این سی اوسی نے کورونا وباءکا پھیلاو ¿ روکنے کیلئے یکم مئی یوم علی، شب قدر، اعتکاف اور جمعتہ الوداع کیلئے گائیڈ لائنز پرعمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔8 مئی سے 16مئی تک ”گھررہو محفوظ رہو“ کی حکمت عملی کے تحت تمام مارکیٹیں، دکانیں، کاروبار بند رہیں گے، گھر رہو محفوظ رہو حکمت عملی کے تحت چاند رات بازاروں، مہندی، جیولری، کپڑوں کے اسٹالز پرپابندی ہو گی، تفریحی مقامات، پبلک پارکس، شاپنگ مالز بند رہیں گے۔تفریحی مقامات اوران کے گرد موجود ہوٹل بھی بند رہیں گے۔ این سی اوسی نے گھر رہو محفوظ رہو کی حکمت عملی کے تحت بین الصوبائی، انٹر اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، نجی گاڑیوں، رکشوں، ٹیکسیوں کو50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔ 7 مئی تک اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ این سی او سی نے مزید فیصلہ کیا کہ عید الفطرپرتعطیلات 10 سے15 مئی تک ہوں گی، تاکہ لوگ زیادہ وقت گھر پر گزار سکیں۔عید کے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائےگی۔ اسی طرح پاکستان نے دنیا بھر میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث بین الاقوامی مسافر پروازیں محدود کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، پاکستان آنے والی مسافر پروازوں کو 5مئی سے 20مئی تک کم کیا جائے گا۔پاکستان آنے والی مسافر پروازوں سے متعلق فیصلے پر 18مئی کو دوبارہ غور ہوگا۔مسافر پروازوں سے متعلق تفصیلی ہدایات سول ایوی ایشن اتھارٹی جاری کرے گی۔دوسری جانب این سی اوسی کے وباء پھیلنے کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان 151 افراد چل بسے، 5480 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی، فہرست میں ملک 31 ویں نمبر پر ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 680 ہو گئی ہے۔
٭٭٭
رمضان المبارک میں بھی آکڑا پرچی جوئے کا کاروبار عروج پر
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) محکمہ پولیس کی مجرمانہ خاموشی ، رمضان المبارک میں بھی آکڑا پرچی جوئے کا کاروبار عروج پر ، شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹنے کا سلسلہ جاری ، شہری حلقوں میں تشویش کی لہر ، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کی عدم توجہی اور مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے اندرون ڈیرہ کے دیہی و شہریوں علاقوں میں رمضان المبارک کے مقدس ایام میں بھی آکڑا پرچی کا گھناو ¿نا کاروبار زور و شورسے جاری ہے اور ڈیلروں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے لوٹے جا رہے ہیں، لوٹنے والے سیکڑوں خاندان فاقہ کشی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور دیکھائی دیتے ہیں لیکن افسوس شکایات کے باوجود پولیس اس گھناﺅنے کاروبار کو روکنے میں بری طرح ناکام ہے ، شہر میں ماہ رمضان کے مقدس ایام کے دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں اکڑا پرشی جوئے کی اڈوں پر پولیس کی سرپرستی میں ڈیلرز اپنا گھناﺅنا کاروباری جاری رکھے ہوئے ہیں جو لمحہ فکریہ بنتا جا رہا ہے ، شہری حلقوں میں اس حوالے سے گہری تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے اور انہوں نے ڈیرہ پولیس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بالا حکام سے فی الفور نوٹس لیکر ملوث افراد اور انکی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیاہے
٭٭٭
8 تا 16 مئی ”گھر رہو محفوظ رہو” کی حکمت عملی پرعمل درآمد کیا جائے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 10 تا 15 مئی تک ہوں گی۔ این سی او سی نے عیدالفطر کی چھٹیوں کے لیے گائیڈلائنز بھی جاری کر دی ہیں جس کے مطابق 8 تا 16 مئی ”گھر رہو محفوظ رہو” کی حکمت عملی پرعمل درآمد کیا جائے۔عید کی زیادہ تعطیلات کا مقصد قومی سطح پر نقل و حمل کرنا ہے۔اس طرح وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے 8 مئی ہفتے سے 16 مئی اتوار تک 9 چھٹیاں بنیں گی، جبکہ صوبوں کے ملازمین کے لیے عید الفطر کی 8 چھٹیاں ہو جائیں گی۔ این سی او سی نے اعلان کیا کہ عید الفطر پر پبلک پارکس بند رہیں گے۔این سی او سی کے مطابق عید پر لازمی سروسز کے علاوہ کاروبار، مارکیٹس اور دکانیں بند رہیں گی۔عید پر گروسری ، میڈیکل اسٹورز ، اسپتال اور ویکسی نیشن سینٹرز ک ±ھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ عید الفطر پر بیکریز، پٹرول پمپس ، چکن ، سبزی اور فروٹ شاپس بھی ک ±ھلی رہیں گی۔ این سی او سی کی جانب سے اجلاس میں مزید فیصلے بھی کیے گئے جن کے مطابق چاند رات کے بازاروں پر پابندی عائد ہوگی، عید کے لیے اضافی ٹرینیں 7 مئی تک چلائی جائیں گی تاہم انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر8 سے 16مئی تک مکمل پابندی عائد رہے گی۔این سی او سی نے ہدایت کی کہ عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ مزید برآں عید الفطر پر ملک بھر میں سیاحتی مقامات بھی بند رہیں گے۔ جمعہ الوداع اور نماز عید کے لیے گائیڈ لائنز یکم مئی کو جاری کی جائیں گی۔ این سی او سی نے 40-49 سالہ شہریوں کی کورونا ویکسینیشن 3 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں آکسیجن کی تیاری اور فراہمی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی نے آکسیجن اور آکسیجن سلنڈر کی درآمد کی بھی منظوری دے دی۔ ملک میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو بڑھانے کے لیے 6000 میٹرک ٹن آکسیجن اور 5000 آکسیجن سلنڈروں کی درآمد کی اجازت دی جائے گی۔
٭٭٭
جون سے ستمبر کے دوران پاکستان سمیت جنوب ایشیائی ممالک میں زائد بارشوں کا امکان
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) رواں برس جون سے ستمبر کے دوران پاکستان سمیت جنوب ایشیائی ممالک میں زائد بارشوں کا امکان ہے۔ساﺅتھ ایشین کلائمیٹ آﺅٹ لک فورم (ساسکوف) کا حال ہی میں آن لائن اجلاس ہوا، جس میں رواں برس ہونے والی بارشوں سے متعلق بتایا گیا۔ساسکوف نے اجلاس میں خطے میں بارشوں سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جنوب ایشیائی ممالک سمیت پاکستان میں اس سال زائد بارشوں کا امکان ہے۔اس متعلق تفصیلی آﺅٹ لک مئی کے آخر میں جاری کیا جائے گا۔
٭٭٭
بسوں ویگنوں میں ناقص اور غیر معیاری سی این جی سلنڈروں کی تنصیب چلتے پھرتے بم سیکورٹی رسک بن گئے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) بسوں ویگنوں میں ناقص اور غیر معیاری سی این جی سلنڈروں کی تنصیب چلتے پھرتے بم سیکورٹی رسک بن گئے تفصیل کے مطابق عرصہ دراز ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے بسوں ویگنوں دیگر مسافرگاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ کی شرط پر روٹ فراہم کیے جاتے تھے مگر اب یہ شرائط قصہ پارینہ بن چکی ہے کیونکہ نہ توریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے عملی طورپر اپنے دفاتر سے باہر نکلتے ہیں اور نہ ہی گاڑیوں کی پاسنگ کا کوئی طریق کار متعین کیاگیا، ٹرانسپورٹر نے ڈیزل انجن نکلواکر گاڑیوں میں پٹرول انجن رکھواکر انہیں سی این جی کٹ لگواکر سیٹوں کے نیچے بھاری بھر سلنڈر جنہیں محفوظ بھی نہیں کیا جاتا لگوا رکھے ہیں جو چلتے پھرتے بم ہونے سمیت مسافروں کے لیے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں حالانکہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی گاڑیوں کو روٹ پرمٹ جاری کرتے وقت تمام ان امور جومسافروں کے جان مال کے تحفظ کویقینی بنائے کی ٹرانسپورٹرمالک سے مکمل کلیئرنس لیتی ہے مگر بڑی بڑی گاڑیوں کو کسی قسم کی کلیئرنس کے بغیر سی این جی پر منتقل ہونے پر کسی قسم کی کاروائی کا نہ کرنا ریجنل اتھارٹی کا ٹرانسپورٹرز کو مسافروں کوموت کے منہ میں دھکیلنے کی کھلی اجازت دینے کے مترادف ہے سماجی فلاحی حلقوںنے مجازاتھارٹی سے کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ناقص اور غیر معیاری سی این جی سلنڈروں کی بغیر اجازت تنصیب کو روکنے سمیت عوام کو سیکورٹی رسک سے بچانے کامطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری کا آغاز آئندہ ماہ سے ہوگا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری کا آغاز آئندہ ماہ سے ہوگا۔ذرائع قومی ادارہ صحت کے مطابق این آئی ایچ میں کورونا ویکسین تیاری کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ چین کی کمپنی کین سائنو کی ایجاد کردہ کورونا ویکسین این آئی ایچ میں تیار ہوگی۔ذرائع کے مطابق این آئی ایچ میں کین سائینو سنگل ڈوز کورونا ویکسین تیار کی جائے گی۔مقامی سطح پر تیار سنگل ڈوز کورونا ویکسین مئی کے آخر میں دستیاب ہوگی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کورونا ویکسین چینی کمپنی کے تعاون سے تیار کرے گا، ویکسین کی تیاری کیلئے خام مال چینی کمپنی فراہم کرے گی۔دوسری جانب پاکستان نے جون 2021 تک کیلئے دستیاب اور متوقع کورونا کے ویکسین اسٹاک کا 78 فیصد خرید لیا ہے۔وزارات صحت کے مطابق ویکسینیشن کے عمل کو ہموار رکھنے کیلئے مستقبل کیلئے احکامات پہلے سے موجود ہیں۔وزارت صحت کے مطابق جنوری کے مہینے میں 5 لاکھ کورونا ویکسین خریدی گئی تھی۔ فروری میں 7 لاکھ اور مارچ میں 10 لاکھ 60 ہزار کورونا ویکسین خریدی گئی۔وزارت صحت کے مطابق اپریل کے مہینے میں 30 لاکھ کورونا ویکسین خریدی گئی۔ مئی میں 67 لاکھ اور جون میں 63 لاکھ کورونا ویکسین کی خرید متوقع ہے۔
٭٭٭
امتحانات ملتوی ہونے سے پوراتعلیمی سیشن متاثر ہوگیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ سمیت صوبے بھر میں امتحانات ملتوی ہونے سے پوراتعلیمی سیشن متاثر ہوگیا ہے ،ملک بھر میں تمام امتحانات پندرہ جون تک ملتوی کردیئے گئے ہیں ،ایک سال میں تعلیمی ادارے دوہی ماہ کھلے رہے ،میڈیکل ،انجینئرنگ تک اور جامعات میں ڈگری پروگرامز کے تمام داخلے متاثر ہوں گے ،اسی طرح تعلیمی سال نئے داخلے اور نئے کلاسز بھی تاخیر کا شکار ہوجائیں گے ،کورونا کے باعث پرائمری کے جائزہ امتحانات اور تین سے دس مئی تک اساتذہ کے تربیتی مختلف امتحانات بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں ،امتحانات ملتوی ہونے کے باعث ایک بار پھر نہم دہم کے لئے اور فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ائیر کے لئے طلباءوطالبات کو نئی پالیسی مرتب کی جائے گی۔
٭٭٭
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیبر کورٹ پشاور کے جج عبدالغفور قریشی کو ڈیرہ اسماعیل خان تبدیل
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ اسماعیل خان محمد یونس خان او ایس ڈی پشاور ہائی کورٹ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیبر کورٹ پشاور کے جج عبدالغفور قریشی کو ڈیرہ اسماعیل خان تبدیل کردیاگیاہے ،پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلا ع میں تعینات 37 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں ،پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار خواجہ وجیہہ الدین کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ اسماعیل خان کو او ایس ڈی پشاور ہائی کورٹ کردیاگیاہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیبر کورٹ پشاور کے جج عبدالغفور قریشی کو ڈیرہ اسماعیل خان تبدیل کردیاگیاہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لکی مروت سید زمرد شاہ کو سپیشل جج کسٹمز ٹیکسیشن اینڈ انٹی سمگلنگ مقرر کرنے کے لئے ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کو کہا گیاہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کرک جہانگیر کو جج بینکنگ کورٹ پشاور کا جج مقرر کرنے کے لئے ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کو کہا گیاہے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام کو جوڈیشل اکیڈمی سے تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹانک تعینات کردیاگیاہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال عثمان ولی خان کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شمالی وزیر ستان تعینات کردیاگیاہے ، ترقی پانے والے اعجاز رشید کو لکی مروت ،آصف رشید کوکرک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات کردیاگیا ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی وزیر ستان شوکت احمد خان کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکزئی تعینات کردیاگیاہے،
٭٭٭
کمر توڑ مہنگائی کے باعث عوام کے لئے عید کی شاپنگ مشکل ہوگئی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کمر توڑ مہنگائی کے باعث عوام کے لئے عید کی شاپنگ مشکل ہوگئی ،مہنگائی کے باعث ریڈی میڈ سوٹ ،جوتوں ،بچوں کے کپڑوں کی قیمتوں میں گزشتہ سال رواں سال ساٹھ فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے ،بازاروں میں بدترین رش کے باوجود عید کی خریداری گزشتہ سال کی نسبت رواں سال نہ ہونے کے برابر ہے ،مہنگائی کے باعث بچوں کے ریڈی میڈ سوٹ ایک ہزار روپے سے اڑھائی ہزار روپے تک پہنچ گئے ہیں ،تاجروں کے مطابق خواتین رش کے باوجود بازاروں میں خریداری کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے ،خواتین اور مرد صرف ریٹ پوچھ کر چلے جاتے ہیں ،مہنگائی کے باعث اوپر سامان مہنگا آرہا ہے تاہم خریداری نہ ہونے کے باعث مشکلالت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ خریداروں کے مطابق مہنگائی آسمان تک پہنچ گئی ہے ،بڑی مشکل سے گھر کے اخراجات مکمل ہورہے ہیں ،ایسے میں ہم بڑے بھی عید کی شاپنگ کے لئے کچھ خریدیں تو گھر کا راشن کہا ں سے آئے گا ،بچوں کو اس باتکا نہیں پتہ چلتا ،انہیں بس عید کے لئے نئے کپڑے اور جوتے چاہیں ۔
٭٭٭
رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے لئے سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے لئے سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں ،ممکنہ لاک ڈاﺅن کے لئے بھی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ،رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر ضروری اقدامات کی ہدایات کی گئی ہیں تمام مساجد ،امام بارگاہوں ،جمعہ کی نماز اور رش والی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی جائے گی ،امن وامان کی صورتحال کے باعث چاند رات تک ڈیرہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے گی ،امن وامان کی صورتحال اور ممکنہ لاک ڈاﺅن کے لئے بھی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے ،ممکنہ لاک ڈاﺅن میں تجارتی مراکز کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا ،اس کے لئے بھی پولیس نے پالیسی مرتب کرلی ہے ،رمضان المبارک کے تیسرے ہفتے کو سیکورٹی کے حوالے سے اہم قرار دیاگیاہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
۔۔۔۔۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ