نومبر 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شاہین شاہ آفریدی نے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کر دیا

پہلے ہی دن کے کھیل کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے 15.2 اوورز میں 43 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 50 وکٹیں مکمل کرتے ہوئے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

گذشتہ روز پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری کرکٹ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پہلے ہی دن کے کھیل کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے 15.2 اوورز میں 43 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی 16 میچز میں 50 وکٹیں حاصل کی تھیں اور اس وقت ان کی عمر بھی اتنی ہی تھی جتنی آج شاہین شاہ آفریدی کی ہے یعنی 21 برس۔

سیریز کے افتتاحی مقابلے میں میزبان زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

دونوں اوپنرز نے میزبان ٹیم کے باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی اور وکٹ کے چاروں طرف شارٹس کھیلے، عابد علی نے 83 گیندوں پر ٹیسٹ میچز کی دوسری نصف سنچری بنائی۔

کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنا لیے ہیں، عابد علی 56 اور عمران بٹ 43 سکور کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔

About The Author