دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں سستی چینی کے حصول کے لیے لمبی قطاریں ختم نہ ہوئیں

انتظامیہ شہریوں کو آسانی فراہم کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی

لاہور میں سستی چینی کے حصول کے لیے لمبی قطاریں ختم نہ ہوئیں،، انتظامیہ شہریوں کو آسانی فراہم کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی، شہری رمضان بازاروں میں سماجی فاصلہ اختیار کرنا بھی بھول گئے

ماہ مقدس میں شہریوں کی مشکل برقرار ،،، گرم موسم میں سستی چینی خریدنا محال ہو گیا

رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکا نہ ہی چینی کیلئے لائنوں کے خاتمے کا کوئی میکنیزم تیار ہوا، ایک سو تیس روپے کی دو کلو چینی کیلئے خریدار انتظار کی اذیت سے گزرنے پر مجبور ہیں

شہری کہتے ہیں بازار میں بھی رعایتی نرخ پر چینی ملے تو رمضان بازاروں سے رش خود بخود ختم ہو جائے گا
شہری ،،، "بہت مشکل سے چینی لی ہے ،، یہاں پر رش ہوتا ہے ،، دکانوں پر بھی ملے گی تو رش بھی ختم ہوگا اور کورونا بھی نہیں پھیلا گا”

انتظامیہ کے مطابق شہریوں کو بار بار تنبیہ کرتے ہیں لیکن وہ کورونا ایس او پیز کا خیال نہیں رکھتے
شوکت علی ،، اہلکار وحدت روڈ رمضان بازار،،، "ہر دو منٹ بعد اعلان کرتے ہیں ،،، ہم تو بہت سمجھاتے ہیں ،، لیکن بعض نہہیں آتے”

وحدت روڈ رمضان بازار میں روزانہ کی بنیاد پر دو کلو چینی کے چھ ہزار پیکٹ فروخت کئے جاتے ہیں

About The Author