دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایمن خان نے اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں بتادیا

انھوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے ہمایوں سعید کی ایک تصویر شیئر کی

پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمن منیب المعروف ایمن خان نے شوبز انڈسٹری میں اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں بتادیا۔

انھوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے ہمایوں سعید کی ایک تصویر شیئر کی۔

یہ یادگار تصویر کسی شو میں شرکت کی معلوم ہوتی ہے۔

فوٹو شیئر کرتے ہوئے ایمن نے ہمایوں سعید کو نتھی کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ہمیشہ ان کے پسندیدہ ہمایوں سعید ہیں۔

ایمن منیب کی اس تصویر پر شوہر منیب بٹ نے بھی دل کی ایموجی کے ساتھ اسے خوب پسند کیا۔

About The Author