دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عائزہ خان کا پہلا ڈرامہ سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر

اداکارہ نے اپنے کیئریر کا آغاز 2009 میں ڈرامہ سیریل تم جو ملے سے کیا تھا

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے 11 سال قبل اپنا پہلا ڈرامہ کیا تھا جس میں ان میں رنگت سانولی تھی لیکن اب جبکہ اداکارہ نے اپنی شخصیت کو باوقار بنالیا ہے

تو سوشل میڈیا پر ان کے پہلے ڈرامے تم جو ملے پر تنقید کی جارہی ہے۔

فنکاروں کی ٹرولنگ دنیا بھر میں عام ہے اور پاکستان میں تو یہ ایک نیا مشغلہ بن چکا ہے۔

سوشل میڈیا نے اس ٹرینڈ کو بڑھاوا دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کسی بھی اداکار کی پرانی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ڈال دی جاتی ہے

اور صارفین کمنٹس میں اس اداکار کا مذاق اڑانے میں مشغول ہوجاتے ہیں۔ عائزہ خان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہو رہا ہے۔

اداکارہ عائزہ خان نے اپنے کیئریر کا آغاز 2009 میں ڈرامہ سیریل تم جو ملے سے کیا تھا۔

مداحوں نے اس ڈرامے کا ایک کلپ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر کیا۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے تنقید کا بازار گرم کردیا۔

کمنٹس میں عائزہ خان کی سانولی رنگت اور اداکاری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

متعدد کمنٹس میں لکھا گیا کہ اداکارہ نے گوری رنگت کے لیے بیوٹی ٹریٹمنٹس کرائے ہیں اور مہنگی کریمز استعمال کی ہیں۔

عائزہ خان انڈسٹری کی پہلی اداکارہ نہیں ہیں جنہوں نے وقت کے ساتھ خود کو جاذب نظر بنایا ہے۔

اداکارہ مہوش حیات، سوہائے علی، حمائمہ ملک، فہد مصطفیٰ سمیت دیگر فنکاروں نے بھی اپنے آپ کو اسکرین پر اچھا دکھنے کے لیے محنت کی ہے۔

ٹی وی اسکرین پر دیکھے جانے والے کسی بھی فنکار کے لیے اس کی شخصیت اہمیت رکھتی ہے

اور وہ اسے باوقار بنانے کے لیے بہت محنت کرتے ہیں۔

اداکار مشکل ترین ورزشوں کو اپنی زندگی کا حصہ بناتے ہیں

لیکن ہمارے یہاں ان کی کوششوں کو ایک طرف کرکے صرف رنگت پر بےجا تنقید کا پہلو نکالا جاتا ہے

About The Author