دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 راجن پور

بورڈ آف ریونیو کی کارروائی،راجن پور سے2ارب43کروڑ روپے مالیت کی5094ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی گئی۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوبابر حیات تارڑ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سینئر ممبر

بورڈ آف ریونیوبابر حیات تارڑ کی زیر نگرانی صوبہ بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف محکمہ مال کا بلا امتیاز کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔اس ضمن میں کارروائی کرتے ہوئے

آج ضلع راجن پور سے2ارب 43کروڑ روپے مالیت کی5094ایکڑسرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروالی گئی ہے۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑکا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کے مکمل خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیمتی سرکاری املاک پر قابض افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں

اور قبضہ مافیا سے ایک ایک انچ سرکاری اراضی واگزار کروانے تک آپریشن جاری رہے گا۔


راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے بچنے کے لئے ریسکیو1122اور محکمہ صحت کے فرنٹ لائن آفیسرز اور ورکرز حفاظتی آلات کا استعمال لازمی کریں ۔

فیس ماسک،ہینڈ گلوز،حفاظتی لباس اور دیگر طبی آلات کا استعمال یقینی بنائیں۔کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے سماجی تنظیموں کا کردار بھی قابل ستائش ہے ۔

یہ باتیں انہوں نے سماجی تنظیم FDOکی جانب سے کورونا حفاظتی کٹس ریسکیو1122کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم ،ایمرجنسی آفیسر رانا محمد یامین،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ،کنٹرول روم انچارج چوہدری راحت علی،ڈسٹرکٹ کورڈنیٹر پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ تنزیل الرحمان علوی،

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایف ڈی او غلام مصطفی،پروجیکٹ منیجر محمد عثمان ،میڈم شمائلہ ،قرة العین ،محمد اسلم اور دیگر موجود تھے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر سماجی تنظیم ایف ڈی او غلام مصطفی نے بتایا کہ ان کی تنظیم کا مقصد حکومتی اداروں کو کورونا وبا کے دوران معاونت فراہم کرنا ہے ۔

محکمہ صحت اور ریسکیو1122کو کثیر تعداد میں کورونا حفاظتی کٹس فراہم کی جا رہی ہیں ۔جس میں فیس ماسک،سینی ٹائزر،حفاظتی لباس ،طبی آلات ،لیبارٹری کا سامان،میگا فون سپیکر اور ریسکیو یونیفارم شامل ہیں۔


حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

حاجی پور شریف کےمعروف معالج ہومیو ڈاکٹر صابر حسین جنوہاں کے ہونہارفرزند وجیہ الحسن جنوہاں نے پانچ سالہ ایم بی بی ایس کی ڈگری بہاولپور میڈیکل کالج سے مکمل کرلی ہے

جس پر حاجی پور شریف کے عوامی،سماجی،سیاسی،مذہبی،صحافتی کاروباری حلقوں اور اہلیان حاجی پور شریف نے خوشی کااظہار کیا ہے

اور وجیہ الحسن جنوہاں اور انکے والد ہومیو ڈاکٹرصابرحسین جنوہاں اور انکے بھائی معروف ثنا ء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم الحاج محمد یوسف میمن مرحوم کے

معروف شاگرد شبیہ الحسن یوسفی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حاجی پور شریف کی خوش قسمتی کہ شہر میں ایک اور ڈاکٹر کا اضافہ ہوگیا جو کہ حقیقی معنوں میں خلق خدا کی خدمت اور انسانیت کی خدمت سےسرشار ہے اورایسی اولاد جہاں والدین کے لیئے فخر کا باعث ہے

اسکے ساتھ ساتھ اپنے والدین کے لیئے صدقہ جاریہ بھی ہے اللہ تبارک وتعالی انہیں مزید ملک و قوم اور اپنے وسیب حاجیپور شریف کی مزید خدمت کرنےکی توفیق اور استقامت عطاء فرمائے (آمین)


راجن پور

راجن پورہسپتال کے گرفتار سابق اکاؤنٹنٹ سید ثاقب سجاد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

ہائیکورٹ ملتانر بینچ کے جج مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے وکلاء دلائل کے بعد ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ہے۔اینٹی کرپشن نے

جوڈیشل ایکشن منظور ہونے پر ڈیڑھ کروڑ کی مبینہ کریشن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ درخواست گزارکے مطابق ملزم کے نام جائیداد نہیں وہ ایک سرکاری کوارٹر میں رہتا ہے،

کیس بنا 2012 میں ملزم اکاؤنٹ برانچ میں ملازم نہیں تھا، مقدمہ کے مرکزی ملزم محمد نواز کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ مقدمہ کا مدعی اختر بھٹہ بلیک میلر ہے

جس کے خلاف مقدمات درج ہیں، ملزم سے جسمانی ریمانڈ کے دوران کوئی برآمدگی نہیں ہوئی اسلئے ضمانت پر رہا کیا جائے۔

About The Author