دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اداکارہ ارسا غزل نے ساجد شاہ سے شادی کرلی

ارسا غزل ٹی وی کی ناصرف ایک معروف اداکارہ ہیں بلکہ اداکارہ اشنا شاہ کی بہن اور ورسٹائل اداکارہ عصمت طاہرہ کی بیٹی ہیں

ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارسا غزل معروف اداکار ساجد شاہ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

  ارسا غزل ٹی وی کی ناصرف ایک معروف اداکارہ ہیں بلکہ اداکارہ اشنا شاہ کی بہن اور ورسٹائل اداکارہ

عصمت طاہرہ کی بیٹی ہیں

یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ارسا غزل نے اپنی شادی یا نجی زندگی کے حوالے سے کوئی بات انسٹاگرام کی زینت بنائی ہے۔

ارسا نے اپنے سوتیلے بیٹے کے ہمراہ ڈرامہ سیریل ’باغی‘ میں کام کیا تھا، علاوہ ازیں اداکارہ کے کریڈٹ میں پاکستان کے نامور ڈرامے آتے ہیں انہوں نے ڈرامہ سیریل رسوائی، مراۃ العروس، او رنگریزہ اور دیگر مشہور و معروف ڈراموں میں کام کیا۔

دوسری جانب ساجد شاہ بھی انڈسٹری کا جانا پہنچانا نام ہیں وہ آج کل ڈرامہ سیریل رقصِ بسمل اور پہلی سی محبت میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

About The Author