ملتان
کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے شہری کی شکایت پر غیر قانونی بھانہ جات کا نوٹس لیتے ہوئے کارپوریشن کو کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا ہے جس پر کارپوریشن ٹیم نے یوسی 42 بھٹہ کالونی میں
قائم غیر قانونی بھانہ کیخلاف کارروائی کی بھانہ مالکان کیخلاف تھانہ قطب پور میں استعاثہ جمع کروادی گئی۔اس بارے ترجمان کمشنر نے بتایا کہ شہری حدود میں غیرقانونی بھانہ تعفن، گندگی اور بیماریوں کا سبب تھا بھانے کے گوبر سے واسا کا سیورج سسٹم بند ہو جاتا ہے
شہری حدودمیں رہ جانے والے بھانہ جات کو نوٹس بھجوائے جاچکے ہیں بصورت دیگر جانور قبضے میں لیکر نیلام کر دیے جائیں گے۔
ملتان
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے دوران مظاہرین کے تشدد سے
زخمی ہونے والے پولیس افسران کی عیادت کے لیے ان کے گھر گئے، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف سرٹیفکیٹ درجہ اول اور انعام دیے۔
وہ ایس ایچ او ممتاز آباد محمد اکرم بھٹی اور کانسٹیبل محمد ضیاء اللہ کے گھر گئے اور ان کی خیریت دریافت کی، دونوں مظاہرین کے تشدد سے شدید زخمی ہوئے تھےایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ
آپ کی بہادری قابل ستائش اور پورا محکمہ آپ کی جراءت پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہےانہوں نے دونوں افسران کو انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی طرف سے سرٹیفکیٹ درجہ اول او
ر ساڑھے آٹھ لاکھ روپے جن میں ہر ایک کو 4 لاکھ 25 ہزار روپے کیش انعام دیادونوں افسران نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب،
سی پی او ملتان، ایس ایس پی آپریشنز ملتان اور محکمہ پولیس کا ان کا اس قدر خیال رکھنے اور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیاچند روز قبل لاء اینڈ آرڈر صورتحال کے دوران مظاہرین کے تشدد سے ملتان پولیس کے متعدد افسران و جوان زخمی ہو گئے تھے۔
ملتان
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران تقریباََاڑھائی لاکھ نئے کنکشنز فراہم کئے ہیں
ان میں 2لاکھ27ہزار 535گھریلو، 15 ہزار946کمرشل، 246جنرل سروس
ایک ہزار 614صنعتی ،3ہزار884ٹیوب ویل اور 53دیگر کنکشنز شامل ہیں ۔ترجمان میپکو کے مطابق
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایت پر ملتان سرکل میں رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران 38763نئے کنکشنز فراہم کئے گئے ہیں۔
ملتان
مراسلہ آوٹ کرنے کا شبہ، زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی انتظامیہ نے آفس اسسٹنٹ کا تبادلہ کردیا، بتایا گیاہے کہ
انتظامیہ نے 5اپریل کو ایک مراسلہ جاری کیا تھا جس چیئرمین شعبہ نے اپنے اختیارات ایسوسی ایٹ پروفیسر ، اے ایس اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خاور نوازش کو تفویض کردئے تھے
جس میں تمام آفس سٹاف کو انہیں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی اس مراسلے پر آفس اسسٹنٹ عظیم تصور نے ردعمل اظہار کرتے ہوئے دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا
اور کہا تھا کہ خلاف قانون ہے جس کے بعد یہ مراسلہ منظر عام پر آگیا جس کا شبہ کااظہار عظیم پر کیا گیا اوران کو گزشتہ روز ریلیو کردیا گیا،
شعبہ کی انتظامیہ کی طرف سے جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ عظیم تصور کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں ہے اس لئے ان کو ریلیو کیا جاتا ہے
رجسٹرار آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی جگہ نئےکلرک کا تبادلہ شعبہ اردو میں کردیا گیا ہے ۔
ملتان
ڈسٹرکٹ کلرکس بار کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی ملتان شہر کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمدامین ساجد نے وفد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار کے صدر سید یوسف اکبر نقوی
اور پیپلزلائرز فورم
ضلع ملتان کے صدر عاصم پرویز خان ایڈووکیٹ کو خراج تحسین پیش کیا
اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بار سے
خطاب کی دعوت دینے پر شکریہ اد ا کیا
تقریب میں ڈسٹرکٹ بار کے نائب صدر سید اشتیاق علی شاہ نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی
تقریب میں کلرکس بار کے رہنماؤں ملک طاہر وینس، حسن مشتاق بھٹہ
رانا مشتاق جمیل
عامر رضا جعفری، ملک اشفاق کھوکھر،ملک محمدحسین کھوکھر، ملک شان اعوان
عدیلہ لیاقت شیخ، نعمان احمد، ذیشان رضا ،علی اسلم تھہیم و دیگر کلرکس رہنماؤں نے شرکت کی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون