دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نوین وقار بن بلائی مہمان بن گئیں

اداکارہ کے مطابق وہ 2 سے 3 مرتبہ ان شادیوں میں جاچکی ہیں جہاں وہ مدعو ہی نہیں تھیں۔

معروف پاکستانی اداکارہ نوین وقار نے بیگانی شادیوں میں جاکر کھانا کھانے کا اعتراف کرلیا ہے۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے مارننگ شو کا کلپ شیئر کیا جس میں وہ دلچسپ واقعے کو بیان کررہی ہیں۔

ہمارے ملک میں عام طور پر شادیاں بڑی دھوم دھام سے کی جاتی ہیں۔ تقریب میں کھانے کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ

رشتہ داروں کے جم غفیر میں کئی ایسے مہمان بھی آجاتے ہیں جوکہ بن بلائے ہوتے ہیں۔ یہ بن بلائے مہمان عام طور پر وہ لوگ ہوتے ہیں

جنہیں شادیوں کا لذیذ کھانا اپنی طرف کھینچ لاتا ہے لیکن بعض اوقات کچھ لوگ غلطی سے بھی کسی شادی کا حصہ بن جاتے ہیں۔ اداکارہ نوین وقار کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔

اداکارہ نے مارننگ شو میں اپنی زندگی کے دلچسپ قصے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔

نوین وقار نے بتایا کہ وہ ایک نہیں بلکہ 2 سے 3 مرتبہ ان شادیوں میں جاچکی ہیں جہاں وہ مدعو ہی نہیں تھیں۔ نوین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مارننگ شو کا کلپ بھی شیئر کیا۔

About The Author