دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حبا بخاری کو چھٹی جماعت میں شادی کی پیشکش

اگر کوئی شخص اپنےگھر والوں کے ساتھ سچا اور وفادار ہے تو وہ بدلے میں اپنی بیوی کے ساتھ بھی وفادار ہوگا۔

پاکستان کی مشہور اداکارہ حبا بخاری نے ایک شو میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ جب وہ چھٹی جماعت کی طالبہ تھیں اس وقت ان کے لیے پہلا رشتہ آیا تھا اور شادی کے لیے اس قدر رشتے آئے ہیں کہ اب انہیں ان کی عادت ہوچکی ہے۔

اداکارہ حبا بخاری اپنے ڈراموں میں ایک عمدہ عورت کی بہترین تصویر کشی کرتی ہیں۔ اداکارہ نے شو میں اپنی زندگی کے ساتھی میں ہونے والی خصوصیات پر بھی بات کی ہے۔

حبا بخاری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب تک شادی کے بارے میں کچھ نہیں سوچھا ہے۔ یہ اللہ کے کام ہیں اور یہ سب اس کے ہی حکم سے ہی ہوتا ہے۔ اللہ نے اس کا بھی وقت مقرر کیا ہے۔

About The Author