اپریل 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جھوٹ پکڑنے والی مشین ایجاد کرلی گئی

واشنگٹن: امریکہ میں جھوٹ پکڑنے والی ایسی مشین ایجاد کرلی گئی ہے

جھوٹ پکڑنے والی مشین ایجاد کرلی گئی

واشنگٹن: امریکہ میں جھوٹ پکڑنے والی ایسی مشین ایجاد کرلی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں ایک ایسی مشین تیار کر لی گئی ہے جو آنکھ کی پتلیوں کی حرکت ریکارڈ کرے گی اور اس طریقے سے سچ اور جھوٹ کا 90 فیصد تک بالکل صحیح تعین ہوسکے گا۔

امریکہ کی ایک ٹیکنالوجی فرم کونویرس نے 90 فیصد تک جھوٹ اور سچ کا صحیح تعین کرنے والی ایک لائی مشین متعارف کروا دی ہے۔

آئی ڈیٹیکٹ ٹیکنالوجی انسانوں کی دل کی دھڑکن، سانس لینے یا پھر پسینہ آنے کا جائزہ لینے والی مشینوں سے بالکل ہٹ کر ہے۔

فرم کے چیئرمین ٹوڈ میکلسن کا کہنا ہے کہ انسانوں کے اپنی سانس پر کنٹرول کرنے، پرسکون رہنے اور پسینہ نہ آنے سے سچ اور جھوٹ کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔

آئی ڈیٹیکٹ کو تقریباً 100 مختلف عناصر کے ہمراہ پتلیوں کے سائز میں تبدیلی کو ریکارڈ کرنے کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔

%d bloggers like this: