چودھری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہی سمیت فیملی کے دیگر اراکین کیخلاف جاری انکوائریا
ں بند کرنے کے ریفرینس پر احتساب عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا
نیب لاہور کی جانب سے چوہدری بردارن کیخلاف تین انکوائریز بند کرنے کےلیے
احتساب عدالت میں تین ریفرنس دائر کیے گئے ہیں،،احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد نے
نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے
چوبیس اپریل کو جواب طلب کرلیا
نیب نے چوہدری شجاعت حسین،چودھری سالک حسین
چودھری شافع حسین کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری بند کرنے کےلیے ریفرنس دائر کیاگیا ہے
چودھری پرویز الٰہی پر بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے
اور بطور لوکل گورنمنٹ منسٹر غیر قانونی تعیناتیوں کا ریفرنس بند کرنے کے کیے رجوع کیا ہے
نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ دوران تفتیش چودھری شجاعت حسین اور انکے صاحبزادوں چوہدری پرویز الہی انکے صحابزادوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے
شواہد موصول نہ ہوئے۔۔۔نیب نے چودھری شجاعت، چودھری پرویز سمیت دیگر کے خلاف بارہ اپریل سن دوہزار میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔۔
گیارہ مارچ دوہزار پندرہ کو انکوائریاں نیب لاہور کو منتقل کی گئیں
چودھری برادران کے خلاف انیس جنوری دوہزار
اکیس کو چئیرمین نیب نے انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی۔۔۔
احتساب عدالت میں دائر ریفرنسز میں استدعا کی گئی ہے کہ
عدم شواہد پر تحقیقات بند کردی گئی ہے عدالت انکوائریز بند کرنے کی استدعا منظور کرئے۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،