نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت برقرار

آئی سی یوز کا آکوپینسی ریٹ نوے فیصد سے بڑھ گیا

کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت برقرار، لاہور میں اسپتالوں کے آئی سی یوز بھرنے لگے

آئی سی یوز کا آکوپینسی ریٹ نوے فیصد سے بڑھ گیا، ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس میں بھی مریضوں کیلئے بیڈز کم پڑنے کا خدشہ بڑھنے لگا

موذی وباء کے وار تیز، لاہور کے اسپتالوں میں اکانوے اعشاریہ ایک صفر فیصد آئی سی یو بیڈز پر مریض زیر علاج

جبکہ ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس کا آکوپینسی ریٹ تریسٹھ اعشاریہ دو صفر فیصد تک جا پہنچا ہے، حکومتی اعداد و شمار کے مطابق شہر کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں بارہ سو چورانوے کورونا مریض موجود ہیں

سرکاری اسپتالوں میں آٹھ سو چونسٹھ، نجی اسپتالوں میں چار سو تیس مریض زیر علاج ہیں، انتہائی تشویش ناک حالت کے دو سو انچاس مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں،

سات سو تین مریض ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس میں موجود ہیں، طبی ماہرین کے مطابق کورونا کی تیسری لہر میں پہلے سے زیادہ محتاط رہنے ضرورت ہے
ڈاکٹر افتخار، ایم ایس میو اسپتال، کوشش کریں زیادہ سے زیادہ ایس او پیز پر عملدرامد کریں۔ سماجی فاصلہ رکھیں ماسک پہنیں

اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ تین سو بیالیس افراد کو آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے

About The Author