دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں تمام تاجر تنظیموں کا آج شڑڈاون ہڑتال

آج کسی قسم کا مال لایا یا شہر سے باہر نہیں لیجایا جائے گا

لاہور:

شہر میں تمام تاجر تنظیموں نے آج شڑڈاون ہڑتال کردی ہے
اچھرہ، فیروز پور روڈ، گلبرگ، اقبال ٹاون، شمالی لاہور، اندرون لاہور مارکیٹس اور بازار بند ہیںشاہ عالمی

اعظم کلاتھ مارکیٹ، برانڈرتھ روڈ، لوہا مارکیٹ مصری شاہ، لوہا مارکیٹ بادامی باغ، بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ، کیمکلز مارکیٹس، لنڈا بازار سب بند ہیں
گلبرگ مین لبرٹی، پیس سنٹر، حفیظ سنٹر، برکت مارکیٹ، مین مارکیٹ، اوریگا سنٹر، صدیق ٹریڈ سنٹر اور پلازے بند ہیں
تاجر برادری نے مال روڈ، بیڈن روڈ، منٹگمری مارکیٹ،

میکلوڈ روڈ، انارکلی بازار، اردو بازار، سرکلرروڈ، نیلا گنبد سایئکل مارکیٹ بند رکھی ہے
فیروز پور روڈ پر لٹن روڈ، اچھرہ، فرنیچر مارکیٹس،

ماربل اور سینٹری مارکیٹس، چونگی امرسدھو بازار سمیت دیگر کاروباری ادارے بند ہیںشہر بھر میں جیولرز کی مارکیٹس، بازار اور پلازے بند ہیں
قومی تاجر اتحاد، انجمن تاجران کے تمام گروپس نے

مشترکہ ہڑتال کی ہے
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ نے پہیہ جام ہڑتال کی ہے
آج کسی قسم کا مال لایا یا شہر سے باہر نہیں لیجایا جائے گا

نبیل محمود طارق
صدر اکبری منڈی اظہر اقبال اعوان نے اکبری منڈی بھی بند کردی
شہر کی واحد میڈیسن مارکیٹ لوہاری گیٹ آج بند ہے

About The Author