دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رمضان المبارک پر مہوش حیات اور عائشہ عمر کے پیغامات

اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ مبارک مہینہ خود کو ایک بہتر انسان بنانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات اور عائشہ عمر نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رمضان المبارک سے متعلق پیغامات شیئر کرکے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

رمضان المبارک کے آغاز پر شوبز انڈسٹری کی مختلف شخصیات نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں لیکن اداکارہ مہوش حیات اور عائشہ عمر نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر قابل ذکر پیغامات پوسٹ کیے۔

مہوش حیات نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی مداحوں سے سحر و افطار میں کھانے پینے سے متعلق مشورے بھی مانگ لیے۔ اداکارہ نے مداحوں سے پوچھا کہ

انہیں سحری میں آلو کا پراٹھا کھانا چاہیے یا چیز آملیٹ؟ افطار میں سموسوں کے ساتھ پودینے کی

چٹنی لینی چاہیے یا مرچ کی چٹنی ؟ جبکہ مہوش حیات کا تیسرا اور اہم سوال لسی اور روح افزاح کے

درمیان چناؤ سے متعلق تھا۔

دوسری جانب عائشہ عمر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مبارک مہینہ خود کو ایک بہتر انسان بنانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

About The Author