تیسرے شوہر کے عشق میں خاتون نے چوتھے شوہر کی ڈنڈوں سے پٹائی کرادی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) سابقہ تیسرے شوہر کے عشق میں خاتون نے اپنی باپ اور بھائی کے ہاتھوں اپنے چوتھے شوہر کی ڈنڈوں سے پٹائی کرادی جس سے اس کی کلائی کی ہڈی ٹوٹ گئی ، زخمی حالت میں شوہر ہسپتال منتقل ،ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود بختاور آباد نزد کوٹلی امام حسین میںخاتون کاسابقہ تیسر ا شوہر اس سے ملنے شب بارہ بجے کے قریب اس کے گھر پہنچ گیا ، دونوں کی ملاقات کے دوران چوتھے شوہر کی آنکھ کھل گئی تو سابقہ شوہر وہاں سے بھاگ نکلا ، بیوی سے باز پرس کرنے پر اس نے قریبی رہائش پزیر اپنے باپ اور بھائی کو بلا لیا جنہوںنے مل کر لاتوں مکوں اور ڈنڈوں سے چوتھے شوہر کی پٹائی کرڈالی جس سے اس کے ہاتھ کی کلائی ٹوٹ گئی ،شوہرکو زخمی حالت میں اسے ہسپتال منتقل کیاگیا ، شوہر کے مطابق بختاور آباد کی رہائشی خاتون نے اپنے سابقہ تین شوہروں سے طلاق کے بعد میرے ساتھ چوتھی شادی کررکھی ہے ،جس پر میں لاکھوں روپے لٹا چکاہے لیکن اس کے باوجود اس نے اپنے سابقہ تیسرے شوہر کے ساتھ بھی ناجائز مراسم برقرار رکھے ہوئے ہیں ،
٭٭٭
احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق سادہ لوح دیہاتی خواتین کے انگوٹھے لگاکر ہزاروں روپے ہڑپ کرنے کا انکشاف
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں احساس پیمنٹ سنٹرز عملہ کی ملی بھگت سے احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق سادہ لوح دیہاتی خواتین کے انگوٹھے لگاکر ان کی رقوم ہڑپ کرنے کا انکشاف ،خواتین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور دیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں دو سہہ ماہی رقم کی تقسیم کا عمل شروع ہو گیا، سینٹر و مراکز پر خواتین کا رش لگ گیا تو دوسری جانب احساس پیمنٹ سنٹرز کے عملہ کی ملی بھگت سے مستحق سادہ لوح دیہاتی خواتین کی رقوم ہڑپ کرنے کا انکشاف سامنا آیاہے، ایک مستحق دیہاتی خاتون نے صحافیوں کو بتایا کہ اس نے کوکار اڈہ پر واقع دکان سے اپنی رقم کی معلومات لیں تو دکاندار نے کاغذات پر میرے انگوٹھے لگوا کر مجھے انتظار کرنے کو کہا ،تھوڑی دیر گزرنے کے بعد سسٹم کی خرابی کے بہانے مجھے دوسرے روز آنے کا کہا ،دوسرے روز وہاں گئی تو مجھے کہا گیا کہ آپ کی رقم وصول ہوچکی ہے ،آپ زراعت دفتر میں واقع پیمنٹ سنٹر سے رجوع کریں ، وہاں پہنچی تو وہاں بھی مجھے یہی کہا گیا کہ آپ کی رقم وصول ہوچکی ہے،خاتون کا کہناتھا کہ وہ کئی روز سے دربدر کی ٹھوکریں کھارہی ہے لیکن اسے کوئی رقم نہیں ملی ۔ متاثرہ خاتون احساس پیمنٹ سنٹرز عملہ اور دکاندار کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور دیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
موٹرسائیکل سوار چنگ چی رکشہ کو بچاتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا کر شدید زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ صدر کی حدود ڈیرہ چشمہ روڈ بالی اڈہ کے قریب موٹرسائیکل سوار چنگ چی رکشہ کو بچاتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگیا ،سرپر شدید چوٹیں لگنے کے باعث اسے تشویشناک حالت میں ملتان ریفر کردیاگیا ،تفصیلات کے مطابق مندھراں سیداں کا رہائشی ساٹھ سالہ محمد رمضان ولد خدابخش قوم بھٹی موٹرسائیکل پر وزنی بیٹری لے کر جارہاتھا کہ ڈیرہ چشمہ روڈ بالی اڈہ کے قریب وہ چنگ چی رکشہ کو بچاتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا کر زخمی ہوگیا ،زخمی کے سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث اسے ملتان ریفر کردیاگیاہے۔
٭٭٭
چہکان اڈہ پر سپیڈ بریکر نہ ہو نے کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ،فاروق قریشی ایڈووکیٹ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ بار کے وکیل فاروق قریشی ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ڈیرہ ٹانک روڈ چہکان اڈہ پر سپیڈ بریکر نہ ہو نے کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں جبکہ اس روڈ پر واقع تعلیمی اداروں میں آنے والے بچوں کے والدین بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں ، چند ماہ کے دوران یہاں پر پانچ سے زائد افراد مختلف حادثات میں لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ دو ماہ قبل اہلیان علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت یہاں سپیڈ بریکر بنائے تھے جوکہ پچیس روز قبل توڑ کر ہٹا دیئے گئے ، انہوں نے حکومت اور عوامی نمائندوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑک پر سپیڈ بریکرتعمیرکیے جائیں تاکہ انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوںنے کہا حال ہی میں نیا تعمیر ہو نے والا ڈیرہ ٹانک روڈ حادثات کا گڑھ بن گیا ہے جہاں سٹرک کو تو ازسر نو تعمیر کیا گیا ہے لیکن اس پرگنجان آباد علاقہ چہکان اڈہ کے قریب کوئی سپیڈ بریکر نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار نوجوان اور ڈرائیور تیز رفتاری سے اس سڑک پر ڈرائیونگ کر تے ہیں، آئے روز حادثات کی وجہ سے علاقے کے مکین شدید پریشان ہیں ، اس جگہ پرائیویٹ سکول بھی واقع ہیں جہاں روزانہ سیکڑوں بچے علم حاصل کر نے آتے ہیں ،والدین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو سکول بھیجتے ہوئے ڈرتے ہیں کیو نکہ نوجوان سپیڈ بریکرنہ ہو نے کی وجہ سے اس سڑک پر موٹر سائیکلوں پر ویلنگ کر تے ہیں اور اور سپیڈ ہوتے ہیں جبکہ چنگ چی رکشے بھی ریسیں لگاتے ہیں ،انہوں نے ارباب اختیار اور عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چہکان اڈہ کے قریب سڑک پر فوری طور پر سپیڈ بریکرتعمیر کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے جس کی وجہ سے قیمتی انسانی جان بھی ضائع ہو سکتی ہے۔
٭٭٭
مارکیٹ اور شاپنگ مال شام 6 بجے بند ہونگے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) رمضان المبارک میں بازار، مارکیٹ اور شاپنگ مال شام 6 بجے بند ہونگے،محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق اشیائے خوردونوش، میڈیکل سٹورز اور پیٹرول پمپ کھلے رہینگے، صوبہ بھر میںتمام بازار، مارکیٹ اور دیگر کاروبار ہفتہ اور اتوار کو کاروبار مکمل بند رہے گا، مساجد میں نماز تراویح کھلے مقامات پرادا کی جائیں، ہر قسم کی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، ریسٹورنٹ افطاری سے رات 12 بجے تک آوٹ ڈور، ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کے لئے کھلے رہیں گے، سنیماﺅں، مزاروں اور پبلک پارکس مکمل طور پر بند رہیں گے، صرف واکنگ ٹریکس کھلے رہیں گے، تمام نجی اور سرکاری دفاترمیں 50فیصد حاضری ہوگی، اندرون شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کیساتھ چلے گی، بین الاصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہر ہفتے اور اتوار کو بند رہے گی، ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔
٭٭٭
مستحق خواتین کی احساس کفالت پروگرام میں رجسٹریشن نہ ہو سکی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ میں مستحق خواتین کی احساس کفالت پروگرام میں رجسٹریشن نہ ہو سکی، بیوہ وغریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی ہزاروں خواتین کو دور دراز رجسٹریشن سنٹرز پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا، احساس ایمرجنسی پروگرام کیطرح آن لائن نادرا کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کا عمل مکمل کر کے سروے مکمل کیا جائے، حکومت کیطرف سے احساس کفالت پروگرام کی اہلیت جانچنے کیلئے 8171 پر بذریعہ ایس ایم ایس کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ڈیرہ سمیت ملک بھر میں 16سو کے قریب رواں ہفتے کیمپس کے ذریعے مستحق خواتین کو جنوری 2021ء سے لیکر جون 2021ء چھ ماہ کی مدت کیلئے 12ہزار کی رقم یکشمت کی نقد ادائیگی کا عمل شروع ہو چکا ہے حکومت کیطرف سے بذریعہ اخباری اشتہار بھی شہریوں کو اہلیت جانچنے کے بارے میں مطلع کر دیا گیا، ڈیرہ کی تحصیلوں میں درجنوں دیہات اور شہری آبادی کی مستحق خواتین مالی امداد سے محروم ہیں حالانکہ ماضی میں انہیں مالی امداد ملتی رہی جبکہ احساس ایمرجنسی میں بھی یہ خاندان اہل قرار پائے ،اب ہزاروں خواتین جن میں ضعیف العمر، بیمار، بیوہ اور واحد کفیل شامل ہیں روزانہ موبائل فون کے ذریعے 8171 پر امدادی پروگرام میں اہلیت کے بارے میں میسجز کر رہی ہیں لیکن انہیں قریبی احساس سنٹر کے سروے میں شامل ہونے کا جوابی میسجز وصول ہو رہا ہے، خواتین کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو کورونا کی سنگین صورتحال ہے دوسری طرف حکومت کیطرف سے ملک بھر میں 70لاکھ خواتین کو احساس کفالت پروگرام میں شامل کرنے کا عزم کیا گیا ہے جبکہ اہل ہونے کے باوجود وہ سارا سارا دن قطاروں میں لگ کر تحصیل سنٹروں پر جائیں جس کے بعد انتظار کی سولی پر لٹک کر امداد حاصل کریں، پروگرام کی انچارج ڈاکٹر ثانیہ نشتر، وزیراعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے مستحق خواتین نے کہا کہ انہیں نادرا آن لائن ریکارڈ کے ذریعے سروے میں شامل کیا جائے اور سروے کے عمل کو گھر کی دہلیز پر مکمل کیا جائے یا پھر ٹاﺅن کمیٹی کی سطح پر اس کا دائرہ کیا جائے تاکہ مستحق خواتین کو احساس کفالت پروگرام کی مد میں مالی امداد میسر ہو سکے۔
٭٭٭
سستا رمضان بازار میں دوکلو چینی ، 10 کلوآٹا کے حصول کیلئے آئے مرد و خواتین کی لمبی لمبی لائنیںلگ گئیں
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان حق نواز پارک میں قائم سستا رمضان بازار میں دوکلو چینی ، 10 کلوآٹا کے حصول کیلئے آئے مرد و خواتین کی لمبی لمبی لائنیںلگ گئیں سستا بازار کے دوکانداروں کی آنے والے شہریوں سے بدتمیزی، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ انتظامیہ نے علم ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کرلی شہریوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ،ڈی سی ڈیرہ سے فوری طورپر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق حکومت خیبرپختونخوا کے حکم پر ڈیرہ حق نواز پارک میں لگائے گئے سستا رمضان بازار میں قائم چینی اور آٹا کے پوائنٹ پر لوگوں کی لمبی لمبی لائنیںلگی ہوئی ہیں دور دراز سے آئے لوگ چینی اور آٹا کو ترسنے لگے لوگوںنے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی اور آٹا فروخت کرنے والے دوکاندار ہم سے بد تمیزی کرتے ہیں اور بقایا بھی پورا نہیں دیتے دوکاندار ہم کو چینی صرف ایک کلو دیتے ہیں اس کیلئے بھی گھنٹوں لائن میں لگنا پڑتا ہے دوسری جانب 10 کلو آٹا لینے کیلئے بھی گھنٹوں لائنوں میں لگنا پڑتا ہے جب کہ دوکاندار اپنے من پسند لوگوں کو ڈبل ڈبل آٹے کے تھیلے اور چینی دیتے ہیں،متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ انتظامیہ نے علم ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کرلی ہے شہریوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ، ڈی سی ڈیرہ سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پر نوٹس لیکر ہمیں ریلیف فراہم کیا جائے۔
٭٭٭
پھلوں کی قیمتوں میںبھی اضافہ ہو گیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ماہ صیام کی آمدکیساتھ ہی پھلوں کے اسٹال لگ گئے ،پھلوں کی قیمتوں میںبھی اضافہ ہو گیا ،شہریوں کی بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ میں بھی پھلوں کے اسٹال سجنا شروع ہو گئے ہیں ، دیگر اشیاءخوردنوش کی طرح پھل فروشوں نے بھی پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر نا شروع کر دیا ہے ، پھلوں کی قیمتیں سن کر عام آدمی پھلوں کو خریدنے کے بجائے ریٹ پوچھ کر ہی چلتا بنتا ہے ، عوام کا کہنا ہے کہ پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں، مہنگائی کے دور میں قوت خرید جواب دے چکی ہے ، واضع رہے کہ پھل، رمضان کے دوران گھروں، دفاتر، افطار پارٹیوں اور مساجد میں لازمی استعمال کئے جاتے ہیں۔
٭٭٭
سستے بازاروں میں لوگوں کوایک ہی جگہ پررعایتی اشیائے خوردونوش فراہم ہورہی ہیں ،کمشنر ڈیرہ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کمشنر ڈیرہ عامر لطیف نے کہاہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کوچینی، آٹا، گھی سمیت دیگراشیائے خوردونوش سستے داموں فراہم کرنے کے لیے خیبرپختونخواہ حکومت کی ہدایات پرسستے بازارلگائے گئے ہیں۔ یقیناسستے بازاروں میں لوگوں کوایک ہی جگہ پررعایتی اشیائے خوردونوش فراہم ہورہی ہیں۔ ماہ رمضان المبارک برکتوںاوررحمتوںکامہینہ ہے۔ کسی کواشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے ڈیرہ اسماعیل خان کے حق نوازپارک میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے سستابازارکے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرحیات خان،انسپکٹرسردارجنیدگنڈہ پوراورآل کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام سبحانی ودیگربھی موجودتھے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان نے کمشنر ڈیرہ عامر لطیف کوسستابازارکے حوالے سے عوام کوفراہم کی جانے والی سہولیات بارے آگاہی دی جس پرکمشنر ڈیرہ نے اطمینان کا اظہارکیا۔سستابازارمیں ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے 82روپے فی کلوچینی کی فراہمی کے لیے بھی ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ فوڈ کی کوششوں سے سٹال لگایاگیاہے۔کمشنر ڈیرہ نے مذکورہ سٹال پر چینی کی فراہمی کے عمل کا بھی جائزہ لیا جب کہ کمشنر ڈیرہ نے سستابازارمیں لگائے گئے دیگر سٹالو ں پر جاکراشیائے خوردونوش کی اشیاءکی چیکنگ کی اورلوگوں سے بھی ملے اوران سے اشیائے خوردونوش کی فراہم کے حوالے سے بات چیت کی جس پر لوگوں نے اطمینان کا اظہارکیا۔ کمشنر ڈیرہ عامر لطیف نے کہاکہ کسی کوماہ رمضان المبارک کے دوران سرکاری نرخوں سے زائد نرخوں پراشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مہنگے داموں اشیاءفروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.
٭٭٭
مختلف یوٹیلٹی سٹورز کے معائنے کئے گئے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر درابن شاہ بہرام نے تحصیل درابن کے مختلف یوٹیلٹی سٹورز کے معائنے کئے اور وہاں موجو د سہولیات اور لوگوں کو اشیائے خوردونوش کی باعزت فراہمی کے سلسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے اورایمانداری سے لوگوں کی اس ضمن اشیاءفراہم کی جائے۔
٭٭٭
ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ عارف اللہ کے زیرِ صدارت پرائس ریویو اجلاس منعقد
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ عارف اللہ کے زیرِ صدارت پرائس ریویو اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اشیائے خورد ونوش کی مقررہ قیمتوںپر دستیابی کو ممکن بنایا جاسکے۔ اس موقع پر ڈی سی ڈیرہ نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیداکرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جاری ہے اور سستا بازاروں کے ذریعے عوام کو سستے اشیائے خوردونوش کی فراہمی جاری ہے ۔ ڈی سی نے کہا کہ ہماری فوکس آٹے کی فراہمی اور چینی پر ہے کیونکہ آٹا اور چینی مافیا نے لوگوں کو پریشا ن کئے رکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام شوگر ملوں سے چینی ضلعی انتظامیہ خرید رہی ہے اور لوگوں میں بلا امتیاز سستے بازاروں میں دستیا ب ہیں۔
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)چشمہ کنڈل روڈ پرٹریکٹرکی ہک ٹوٹنے کے باعث ٹریکٹرریورس ہونے سے ٹریکٹرڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا،علاقہ اٹھوگ میں ایک شخص گھر میں بجلی کاکرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق چشمہ کنڈل روڈ پرٹریکٹرکوٹوچین کرنے کے دوران ٹریکٹر کی ہک ٹوٹنے کے باعث ٹریکٹرریورس ہوگیاجس سے ٹریکٹرڈرائیور اکرام اللہ سکنہ صدیق آبادٹریکٹرکے نیچے آکر موقع پر جاں بحق ہوگیادوسرے واقعے میںکڑی خیسو رکے علاقہ اٹھوگ میں ایک شخص محمدامیرولد غلام سرور گھر میں بجلی کاکرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
٭٭٭
صدرراجہ اخترعلی کی قیادت کمشنر ڈیرہ عامر لطیف سے ملاقات
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پنجاب سے ڈیرہ اسماعیل خان آٹے کے آنے پر پابندی کے پنجاب کے فیصلے کے خلاف مرکزی انجمن تاجران کے وفدنے صدرراجہ اخترعلی کی قیادت کمشنر ڈیرہ عامر لطیف سے ملاقات کی۔ملاقات میں معروف کاروباری شخصیت کفیل احمدنظامی،حاجی محمدنواز، حاجی محمداشرف ، نعیم قریشی اورخلیل نمبردارموجودتھے ۔ تاجران کے وفد نے کمشنر ڈیرہ کوتاجران کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اوران کواپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ کمشنر ڈیرہ عامرلطیف نے کہاکہ تاجران ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ تاجران کے جائز مسائل کوحل کریں گے ۔تاجران کاقیام امن اورمعیشت کی بہتری میں کلیدی کردارہے جس کو نظراندازنہیں کیاجاسکتا۔ اس موقع پرراجہ اخترعلی نے پنجاب سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والے آٹے پرلگائی گئی بھکر انتظامیہ اورپولیس کی پابندی کے حوالے سے آگاہ کیا اورکہاکہ اس پابندی سے ناصرف ڈیرہ اسماعیل خان بلکہ خیبرپختونخواہ میں آٹے کی قلت پیداہوئی ہے اورآٹے کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہوا ہے جس پر کمشنر ڈیرہ نے فوری طورپر اس مسئلہ کے حل کے لیے چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ اورہوم سیکرٹری خیبرپختونخواہ سے ٹیلیفون پر بات کی اورموجودہ صورتحال سے آگاہ کیابعدازاں کمشنر ڈیرہ عامر لطیف نے ڈپٹی کمشنر بھکر سے بھی بات کی اورموجودہ صورتحال کے حل کی ضرورت پرزوردیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بھکر نے بتایاکہ وہ اس حوالے سے مسئلہ کے حل کے لیے اعلیٰ حکام سے بات کریں گے اورجلد یہ مسئلہ حل کردیاجائے گا۔مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے کمشنر ڈیرہ عامر لطیف کی جانب سے مسئلہ کے حل کی سنجیدہ کوششیں کرنے پرکمشنر ڈیرہ کوخراج تحسین پیش کیا۔
٭٭٭
کلہاڑی ،پستول اورآہنی مکہ سے لیس نو افراد نے خاتون سمیت پانچ افراد کو زخمی کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محلہ حسین آبادنواب میں گلی کے تنازعے پر کلہاڑی ،پستول اورآہنی مکہ سے لیس نو افراد نے گھر کی دیوارپھلانگ کر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون سمیت پانچ افراد کو زخمی کردیا ، گومل یونیورسٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدودمیں محلہ حسین آبادنواب میں گلی کے تنازعے پر کلہاڑی ، پستول اورآہنی مکہ سے لیس منیر ، نذیر ، عمران ، مصطفی سمیت نوافراد نے ریاض حسین کے گھر کی دیوارپھلانگ کر گھر میں موجود نسیم بی بی ، اس کے بیٹے اعجاز حسین سمیت پانچ افراد کو زخمی کردیا اورموقع سے بھاگ گئے ۔ تھانہ گومل یونیورسٹی میں اعجاز حسین نے اس واقعے کی رپورٹ نوملزمان کے خلاف درج کروائی ہے اورکہاکہ اس واقعے کے دوران ایک لاکھ پچاس ہزار روپے بھی پس وپیش ہوئے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭
326گرام چرس اور80گرام آئس برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)مغل کوٹ پولیس نے مغل کوٹ چیک پوسٹ پر دوران ناکہ بندی326گرام چرس اور80گرام آئس برآمدکرکے چودھوان کے رہائشی دوملزمان دھر لیے ، مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق مغل کوٹ پولیس نے مغل کوٹ پولیس چیک پوسٹ پرناکہ بندی کے دوران چودھوان کے رہائشی عطاءاللہ اعوان اورعمران ڈمرہ سے326گرام چرس اور80گرام آئس برآمدکرلی۔پولیس نے دونوں ملزمان کوگرفتارکرکے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
مستحقین میں دو سہہ ماہی رقم کی تقسیم کا عمل شروع ہو گیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں دو سہہ ماہی رقم کی تقسیم کا عمل شروع ہو گیا، سینٹر و مراکز پر خواتین کا رش لگ گیا، ایس او پیز کی خلاف ورزیاں،نوسر باز سرگرم، خواتین سے رقم بٹورنے کا سلسلہ جاری ، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ میں بھی احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق خواتین میں دو سہہ ماہی کی قسط کی رقم تقسیم کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے اور ضلع بھر میںقائم سینٹر اور بنکوں کے باہر سیکڑوں خواتین کا رش لگا ہوا ہے ، سیکڑوں کی تعداد میں خواتین ہاتھوں میں شناختی کارڈز لیے مراکز کے اندر اور باہر موجود ہیں تاہم مراکز پر رش کے باعث لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی بھی کی جارہی ہے تو ان مراکز پرآنے والی خواتین یا عملے کے افراد نے کورونا سے بچنے کے لیے کوئی احتیاطی تدابیر بھی اختیار نہیںکی جارہی ہے دوسری جانب مراکز پر خواتین سے رقم دلانے کے بہانے پیسے بٹورنے والے گروہ بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔
٭٭٭
۔۔۔۔۔
یہ بھی پڑھیے:
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ