دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح سویرے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا. انہوں نے صفائی، سیوریج اور دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں.

کمشنرنے خیابان سرور کے مختلف مقامات،مانکا کینال کا دورہ کیا. کارپوریشن،

ڈویلپمنٹ، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، پی ایچ اے او ردیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے.

کمشنر نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان شہر اور ملحقہ آبادیوں میں میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے متعلقہ محکموں کو کام کرنا ہو گا.

افسران فیلڈ میں نکلیں. صفائی، سیوریج، گرین بیلٹس، پارکس، میڈینز کی بہتری اور دیگر

معاملات پر عملہ کی نگرانی کریں. کمشنر نے کہاکہ فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی.


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا ایس او پیز اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر اکیڈمی اور ہوٹل سمیت سات دکانیں سربمہر کر دی گئیں.

دو مقدمات درج کرنے کے ساتھ 65ہزار پانچ سو روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،

اسسٹنٹ کمشنرز مہدی ملوف، محمد اسد چانڈیہ اور رابعہ سیال نے رمضان بازاروں اور مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران کورونا ایس او پیز اور پرائس کنٹرول ایکٹ پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے

کارروائیاں کیں. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ نے چوٹی زیریں میں سکالرز اکیڈمی، ایک ہوٹل اور پانچ دکانیں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سربمہر کر دیں.

دس ہزا رروپے جرمانہ بھی عائد کیا. انہوں نے رمضان بازاروں کے ساتھ گندم خریداری مراکز کا بھی دورہ کیا. اسسٹنٹ کمشنر مہدی ملوف نے گرانفروشی پر قصاب کے خلاف مقدمہ درج کرنے

کے ساتھ رمضان بازاروں اور مارکیٹو ں میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر پندرہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا.

انہوں نے سرور والی گندم خریداری مرکز کا بھی دورہ کیا. اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے دس دکانیں سیل کرنے کے ساتھ ایک مقدمہ اور پرائس کنٹرول ایکٹ

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چالیس ہزار پانچ سو روپے جرمانہ بھی کیا.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے بھی ماڈل بازار اور چوک چورہٹہ کے رمضان بازاروں کا معائنہ کیا اورحکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرامد کا جائزہ لیا


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل کوٹ چھٹہ میں بھی کورونا ویکسی نیشن سنٹر قائم کر دیاگیا. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے تحصیل صدر ہسپتال کا معائنہ کرتے ہوئے

کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا جائزہ لیا. انہوں نے ویکسی نیشن کی دستیابی،

عملہ کی تربیت او ردیگر معاملات کا جائزہ لیا.

انہو ں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان اور

تونسہ کے بعد کوٹ چھٹہ میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے

بزرگ شہری رجسٹریشن کرا کے ویکسی نیشن لازمی کرائیں


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے وا لے خانہ بدوش بچوں کے

اہل خانہ سے ناڑی میں ان کی جھگیوں میں جا کر تعزیت کا اظہار کیا.

انہوں نے زخمی ہونے والے بچے کی تحصیل صدر ہسپتال میں تیمارداری کرتے ہوئے

ہسپتال انتظامیہ کو بہترین علاج معالجہ کی بھی ہدایت کی
دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے میونسپل کمیٹی کے عملہ

کو ٹیوب ویل مشینری کی ضروری مرمت کے احکامات جاری کیے

جس پر عملہ نے اقدامات شروع کردیئے. علاوہ ازیں انہوں نے بزرگ خاتون کنیز بی بی کی

درخواست پر موضع بنڈی کا دورہ کیا رقبہ کی حد براری او رتقسیم سمیت دیگر قانونی حل کیلئے ہدایات جاری کیں.


ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان محمد سعیدرفیق نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا.

انہوں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.

اس موقع پر سول جج درجہ اول خاور علی شاہ، سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یاسر اعجاز اورمیڈیکل آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بیرکس کا معائنہ کیا

اور اسیران سے مسائل پوچھے. انہو ں نے معمولی جرم میں ملوث ایک حوالاتی کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم بھی جاری کیا.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر قبائلی علاقوں میں رمضان سستا بازار قائم کرنے کے ساتھ موبائل رمضان بازار بھی متعارف کرائے گئے ہیں.

پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک کو معاملات کی نگرانی کیلئے فوکل پرسن مقرر کیاگیا. وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر بارتھی

اورفاضلہ کچھ میں رمضان سستا بازار قائم کیے گئے علاوہ ازیں کھرڑ بزدار

رحیم کوٹی / رونگھن اور کھر فورٹ منرو میں موبائل رمضان فیئرپرائس شاپس قائم کی گئی ہیں

قبائلیو ں نے اشیائے خوردونوش ان کے گھر کی دہلیز پر دستیاب ہونے پر وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا.انہوں نے کہاکہ

ماہ صیام میں سفری مشکلات سے نجات ملے گی کیونکہ پہلے میلوں کا سفر کر کے پیسہ اور وقت خرچ ہوتا تھا

لیکن وزیر اعلی پنجاب نے ان کے گھروں کے نزدیک رمضان فیئر پرائس شاپس قائم کردی ہیں جس سے انہیں معاشی ریلیف بھی مل رہا ہے.

About The Author