قومی کرکٹر اعظم خان نے فزیکل فٹنس پر توجہ مرکوز کر لی
چھبیس روز میں سات کلو سے زائد وزن کم کر لیا، کہتے ہیں صرف وائٹ بال ہی نہیں ریڈ بال کرکٹ بھی ۔کھیلنا چاہتا ہوں۔
فٹنس کیرئیر میں حائل ہو رہی ہے، فٹ ہو جاوں تو مجھے کوئی نہیں روکے گا
چھتیس ٹی ٹوئنٹی میچز میں چار نصف سنچریاں اور برق رفتار سات سو تنتالیس رنز بنانے والے اعظم خان کا موٹاپے سے نجات کا مشن،، قومی کرکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں انیس مارچ سے جاری فزیکل فٹنس پروگرام میں سات کلو وزن کم کر چکے
اعظم خان، قومی کرکٹر، 140 پلس ویٹ تھا میرا جب ڈبیو ہوا، ابھی ایک سو بائیس ہے، اٹھارہ کے جی کم کیا ہے، ایک سو کے جی پر لانا ہے
ہارڈ ہٹر بلے باز نے تینوں فارمیٹس میں کھیلنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے
اعظم خان، قومی کرکٹر، صرف ایک مخصوص فارمیٹ کے لیے نہیں تمام فارمیٹ کھیلنا چاہتا ہوں، ڈومیسٹک سیزن کھیل کر تجربہ حاصل کروں اور ٹیسٹ ٹیم کی کال آتی ہے تو کیوں نہیں
اعظم خان نے پی ایس ایل میں غیرملکی کھلاڑیوں کی موجودگی کو فائدہ مند قرار دیا اور بیٹنگ میں نکھار کیسے آیا یہ راز بھی فاش کر دیا
اعظم خان، قومی کرکٹر، جیسن رائے اور شین واٹسن نے میری مدد کی، دونوں کھلاڑیوں کو میں بہت فالو کرتا ہوں، ان کھلاڑیوں سے کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے
کرکٹ کے علاوہ اسکواش کھیلنے کے شوقین اعظم خان کے مطابق انہیں گنگنانے اور گٹار بجانے کا شوق والد معین خان اور بھائی کو دیکھ کر ہوا۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی