دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عاطف اسلم رمضان کا خاص تحفہ کیا دیں گے؟

معروف گلوکار عاطف اسلم نے رمضان المبارک میں اپنا نیا کلام ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز کرنے کا عندیہ دےدیا

معروف گلوکار عاطف اسلم نے رمضان المبارک میں اپنا نیا کلام ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز کرنے کا عندیہ دے دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ ’سلامِ عاجزانہ‘ جلد ریلیز کیا جائے گا۔

عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی مناسبت سے یہ کلام علی پرویز اور نعمان جاوید کے ساتھ مل کر ترتیب دیا ہے۔

عاطف اسلم نے اپنی پوسٹ میں ’رمضان کریم‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ رمضان کی مناسبت سے کچھ ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

گلوکار کے مداحوں کو عاطف اسلم کے اس نئے کلام کا بےصبری سے انتظار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عاطف اسلم اپنی سُریلی آواز میں اذان، تاجدارِ حرم اور اسماءالحسنیٰ ریلیز کرچکے ہیں۔

About The Author