دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کالجوں میں نئے مضامین متعارف کروانے کیلئے پلان تشکیل

فیصلہ پنجاب کی کل آبادی میں نوکری پیشہ افراد کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
لاہور
محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے سرکاری کالجز میں نئے مارکیٹ اوریینٹڈ مضامین متعارف کروانے کیلئے پلان تشکیل دے دیا ہے۔ صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے
ایجوکیشن گورننس میں بہتری اور محکمانہ اصلاحاتی ایجنڈا کے فروغ کیلئے پروگرام کی منظوری دے
دی۔
فیصلہ پنجاب کی کل آبادی میں نوکری پیشہ افراد کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
صوبائی
سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب ندیم محبوب نے کہا کہ پہلے مرحلے میں یہ مارکیٹ اوریینٹڈ مضامین پنجاب کے 4 اضلاع کے 16 مختلف کالجز میں متعارف کروائیں جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ نوجوان نسل میں تعلیم کے فروغ کے ساتھ کاروبار کے فروغ کیلئے بھی
موثر
حکمت عملی پر کام کر رہا ہے تاکہ طلبا و طالبات کا رجحان انٹرپرینیورشپ کی طرف بڑھایا جاسکے اور پھر یہی نوجوان نوکریاں ڈھونڈنے کی بجائے نوکریاں پیدا کرسکیں۔
سرکاری کالجز میں نئے متعارف کئے جانے والے
مضامین میں بی ایس بائیو ٹیکنالوجی، فوڈ سائنس، میڈیکل لیب ٹیکنالوجی، ٹورزم اینڈ ہاسپیٹیلیٹی، ڈیٹا سائنس اور دیگر مارکیٹ اوریینٹڈ مضامین شامل ہیں۔
ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر عاشق حسین کی جانب سے متعلقہ کالجز کو آن بورڈ لیا جاچکا ہے تاکہ نئے تعلیمی سال کے شروع سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا جاسکے۔
سرکاری کالجز میں ان جدید مضامین کے متعارف کروائے جانے سے ماڈرن ایجوکیشن بلا تفریق نوجوان نسل کی پہنچ میں آسکے گی ۔

About The Author