اسلام آباد
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاج جاری ہے تاہم پولیس نے بیشتر شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں کو کھلوا دیا ہے۔
تحریک لبیک پاکستان کے ملک بھر میں احتجاج کے خلاف پولیس بھی ایکشن میں آگئی اور بدھ کی صبح کئی شہروں میں آپریشن کرتے ہوئے بند سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔
لاہور میں تحریک لبیک کے مرکزی مرکز یتیم خانہ چوک کے باہر احتجاج جاری ہے اور کارکنان حافظ سعد رضوی کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
قصور میں مذہبی جماعت کے دھرنے کے خلاف پولیس نے آپریشن کیا، فیروز پور روڈ مین بائی پاس آپریشن کے بعد کھول دیا گیا ملاں والا بائی پاس پتوکی میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی ڈی ایس پی، متعدد ایس ایچ اوز سمیت درجنوں اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
راولپنڈی لیاقت باغ میں پولیس اور رینجرز نے مظاہرین کے خلاف آپریشن کیا اور مظاہرین سے لیاقت باغ کو خالی کروا دیا گیا جبکہ ٹریفک بھی بحال کردی۔ اس دوران مظاہرین نے لیاقت باغ میں توڑ پھوڑ کی، جنگلے توڑ دیے اور بینچز کو آگ لگا دی۔ پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کے بعد علاقے کو کلیئر کروا لیا۔
پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی حافظ سعد رضوی کی رہائی کے لیے احتجاج جاری ہے تاہم پولیس نے تمام علاقوں میں بند سڑکیں کھلوا دی ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،