دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی پورٹ پر کارروائی، کنٹینر سے 57 کلو گرام ہیروئن بر آمد

منشیات اسمگلنگ کے حوالے سے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

کراچی

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی پورٹ پرکارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر کراچی پورٹ پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر

کارروائی عمل میں لائی گئی

جس کے دوران کنٹینر کے اندر موجود 3 تھریشر مشینوں سے 57 کلوگرام ہیروئن قبضے میں لے لی گئی،ترجمان کے مطابق پکڑی گئی

منشیات کی کھیپ سنگاپور اسمگل کی جانی تھی، کنٹینر ملک عزیز احمد نامی شخص نے

سنگاپور کے لیے بک کروایا تھا،برآمد شدہ منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں

کروڑوں روپے ہے

منشیات اسمگلنگ کے حوالے سے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

About The Author