ملتان
میپکو ملازم کے گھر میں گہری سرنگیں پائی گئیں،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کرنےکےبعد کارروائی شروع کردی ہے،ملزم نے بتایا کہ
سرنگیں جن اور چڑیلوں کو پکڑنےکےلئے کھودی تھیں۔
تفصیل کے مطابق واپڈا کالونی پیرا غائب روڑ میپکو کے ملازم آصف نے اپنے
سرکاری کوارٹر میں دس سے پندرہ فٹ گہری سرنگیں بنارکھی تھی جس کےگھر کےباہر لگے ہوئے مٹی کےڈھیر دیکھ کر علاقہ مکینوں نے واپڈا سکیورٹی کو آگاہ کیا،
کالونی کی سکیورٹی نے ملزم کو حراست
میں لیکر علاقہ پولیس کو اطلاع دی گئی،سیتل ماڑی پولیس نے موقع پر پہنچ کر میپکو ملازم ملزم آصف
کو گرفتار کرکے گھر کی تلاشی لی جہاں گھر کے
صحن اور سٹور روم میں دوجگہوں پر سرنگ کھودی
ہوئی تھی ،پولیس کےمطابق ملزم نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ سے اپنے سرکاری کوارٹر میں
سرنگ کھود رہاتھا ،سرنگیں جن اور چڑیلوں کو پکڑنےکےلئے کھودی تھیں ،پولیس نے ملزم کو تفتیش
کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کےبعد کارروائی شروع کردی ہے۔
ملتان
کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ملتان کی ضلعی عدالتوں میں 28 اپریل تک معمول کے مطابق فرائض انجام نہیں دیے جائیں گے ۔
اس ضمن میں جنرل سیکرٹری بار کی جانب سے 30 مارچ سے 11 اپریل تک صرف ارجنٹ کیسز
کی سماعت ہونے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا
جس میں اب توسیع کردی گئی ہے، فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت میں ضمانت قبل از گرفتاری
بعد از گرفتاری، سٹے، حبس بے جا اور اندراج مقدمہ سے متعلق کیسز شامل ہیں جب کہ دیگر ریگولر کیسز ملتوی ہوں گے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ