دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرےاور تجزیے۔

 ڈیر غازیخان۔

تھانہ گدائی پولیس کی بہترین کاروائی، منشیات سمگلرز سے 80 کلو (2 من) چرس برآمد ، ملزمان گرفتار مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گدائی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے چرس کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ گدائی رانا محمد اقبال معہ ٹیم نے کوئلہ سے لوڈ ٹرک کو مشکوک جانتے ہوئے

ڈی جی کینال سخی سرور روڈ پر روکا تو ٹرک میں موجود تین ملزمان سخی داد ولد طوطی خان سکنہ لورالائی، نور الدین ولد نیک محمد سکنہ دکی اور نذر محمد ولد غازی خان سکنہ دکی نے

الگ الگ اپنے اپنے گٹو پکڑے ہوئے تھے تلاشی لینے پر تینوں ملزمان سے ٹوٹل 80 کلو (2 من) چرس برآمد ہونے پر ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والے تینوں ملزمان کا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے کہ آیا کیا

وہ عادی سمگلرز ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ڈی پی او عمر سعید ملک کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان نے منشیات فروشوں کے

خلاف خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے کیونکہ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کا مشن ہے کہ کرائم کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ منشیات سے پاک معاشرے کا قیام عمل میں لاتے ہوئے

سماج دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جائے ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول اور تھانہ گدائی پولیس کو میں اس بہترین کارکردگی پر شاباش دیتا ہوں۔

 


: ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈیرہ غازی خان کے رمضان سہولت بازاروں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و ضلعی فوکل پرسن احمد حسن رانجھا اور

دیگر افسران ہمراہ تھےکمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے چوک چورہٹہ رمضان بازار کے معائنہ کے دوران پرانے شامیانے اور ریڈ کارپٹ دیکھ کر تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

امرود کے معیار پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ماڈل بازار کے رمضان بازار چینی کے کاؤنٹر کی جگہ تبدیل کرکے مناسب جگہ پر قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے فئیر پرائس شاپس اور دیگر سٹالز پر اشیاء کے نرخ کا رمضان بازار اور عام مارکیٹ میں نرخ کے موازنہ کے چارٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔

قصاب کے سٹالز پر جالی لگانے کے ساتھ شام کو صفائی کرکے چونا لگانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ

رمضان بازاروں میں بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔کمشنر نے رمضان بازاروں کے ہر سٹال کا تفصیلی معائنہ کیا۔دکانداروں اور خریداری میں مصروف شہریوں سے ملاقات کیں

اور ان کی قابل عمل تجاویز پر فوری عملدرآمد کی بھی ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے ماڈل بازار میں گوشت

ختم ہونے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے فوری فوری طور پر پولٹری دستیاب کرنے کے احکامات جاری کئے۔کمشنر نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کےلئے رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف،

چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اور دیگر افسران موجود تھے۔


: ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سرکاری واجبات کی سوفیصد وصولی یقینی بنانے کےلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

ادہندگان کی جائیداد قرقی سمیت ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے احکامات جاری کردئیے۔ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

کمشنر نے سرکاری واجبات کی وصولی،زیر التوا انکوئریز،جوڈیشیل کیسز،سرکاری رقبہ کی واگزاری،ڈیرہ غازی خان اور راجنپور کے قبائلی علاقوں میں بندوبست سمیت دیگر

معاملات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنرز اظفر ضیاء،امجد شعیب ترین،احمر نائیک،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز،تحصیلدار،نائب تحصیلدار اور دیگر

ریونیو افسران شری تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں مہم کے دوران اربوں مالیت کا 73635 ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار کرالیا گیا ہے۔کمشنر نے کہا کہ

چاروں اضلاع میں موجود ہر ایک انچ سرکاری رقبہ واگزار کرایا جائے گا اور ڈپٹی کمشنرز تمام معاملات کی نگرانی کریں۔کمشنر نے کہا کہ

وراثتی انتقالات کے اندراج میں تاخیر اور کسی بھی خاتون کو جائیداد سے محروم کرنے کی کوشش پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

کمشنر نے کہا کہ زیر التوا انتقالات کا اندارج جلد مکمل کرایا جائے۔سرکاری واجبات کی وصولی میں ریونیو افسران کی عدم دلچسپی اور ناقص کارکردگی پر باز پرس کی جائے گی۔

واجبات کی سوفیصد وصولی کےلئے نادہندگان کی جائیداد قرقی سمیت ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں افسران فیلڈ میں نکلیں اور سو فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے۔

کمشنر نے انکوائری اور جوڈیشیل کیسز مقررہ معیاد کے اندر نہ نمٹانے والے افسران پر برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے سرکاری رقبہ واگزار کرنے میں بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کو شاباش بھی دی۔


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈیرہ غازی خان کے رمضان سہولت بازاروں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و ضلعی فوکل پرسن احمد حسن رانجھا اور دیگر افسران ہمراہ تھے

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے چوک چورہٹہ رمضان بازار کے معائنہ کے دوران پرانے شامیانے اور ریڈ کارپٹ دیکھ کر تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

امرود کے معیار پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ماڈل بازار کے رمضان بازار چینی کے کاؤنٹر کی جگہ تبدیل کرکے مناسب جگہ پر قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے فئیر پرائس شاپس اور دیگر سٹالز پر اشیاء کے رمضان بازار اور عام مارکیٹ میں نرخ کے موازنہ کے چارٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔

قصاب کے سٹالز پر جالی لگانے کے ساتھ شام کو صفائی کرکے چونا لگانے کی بھی ہدایت کی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ رمضان بازاروں میں بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔

کمشنر نے رمضان بازاروں کے ہر سٹال کا تفصیلی معائنہ کیا۔دکانداروں اور خریداری میں مصروف شہریوں سے ملاقات کی اور ان کی قابل عمل تجاویز پر فوری عملدرآمد کی بھی ہدایات جاری کیں۔

کمشنر نے ماڈل بازار میں گوشت ختم ہونے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے فوری فوری طور پر پولٹری دستیاب کرنے کے احکامات جاری کئے۔

کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کیلئے رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف، چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اور دیگر افسران موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سرکاری واجبات کی سوفیصد وصولی یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیاگیا ہے۔نادہندگان کی جائیداد قرقی سمیت ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے احکامات جاری کردئیے۔ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر نے سرکاری واجبات کی وصولی،

زیر التوا انکوائریز،جوڈیشل کیسز،سرکاری رقبہ کی واگزاری،ڈیرہ غازی خان اور راجنپور کے قبائلی علاقوں میں بندوبست سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنرز اظفر ضیاء،امجد شعیب ترین،احمر نائیک،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز،تحصیلدار،نائب تحصیلدار اور دیگر ریونیو افسران شریک تھے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں مہم کے دوران اربوں روپے مالیت کا 73635 ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار کرالیا گیا ہے۔

کمشنر نے کہا کہ چاروں اضلاع میں موجود ہر ایک انچ سرکاری رقبہ واگزار کرایا جائے گا اور ڈپٹی کمشنرز تمام معاملات کی نگرانی کریں۔

کمشنر نے کہا کہ وراثتی انتقالات کے اندراج میں تاخیر اور کسی بھی خاتون کو جائیداد سے محروم کرنے کی کوشش پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

کمشنر نے کہا کہ زیر التوا انتقالات کا اندارج جلد مکمل کرایا جائے۔سرکاری
2
واجبات کی وصولی میں ریونیو افسران کی عدم دلچسپی اور ناقص کارکردگی پر باز پرس کی جائے گی۔واجبات کی سوفیصد وصولی کیلئے نادہندگان کی جائیداد قرقی سمیت ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں افسران فیلڈ میں نکلیں

اور سو فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے۔کمشنر نے انکوائری اور جوڈیشل کیسز مقررہ معیاد کے اندر نہ نمٹانے والے افسران پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے سرکاری رقبہ واگزار کرنے میں بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کو شاباش بھی دی۔


ڈیرہ غازی خان

وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں کپاس کی پیداوار کم ہوتی ہے

جس کی وجہ اچھے بیج کی عدم دستیابی، پانی کی کمی، مناسب دیکھ بھال نہ ہونااور کیڑوں خصوصاً سفید مکھی کا حملہ ایسے عوامل ہیں.

انہوں نے یہ بات ادارہ میں کپاس کی پیدوار کو درپیش چیلنج اور حل کے موضوع پر سیمینار سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہو ں نے کپاس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت میں پاکستان ایک کروڑ پچاس لاکھکاٹن کے گٹھے پیدا کرتا تھا جو وقت کے ساتھ کم ہوکر صرف پچپن لاکھ تک رہ گیا ہے۔

ضروت اس امر کی ہے کہ جدید تحقیق کی روشنی میں محکمہ زراعت اور زرعی سائنسدانوں کی سفارشات پر عمل کر کے ہم

اپنی فصل کی پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے سیمینار سے کپاس کی بہتر کاشت اور نگہداشت میں مدد ملے گی شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنیٹکس اور زرعی ادویات کی کمپنی کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار میں کسانوں اور اساتذہ و طلبا کے

ساتھ دیگر متعلقہ افراد کی ایک بڑی تعداد نے آن لائن شرکت کی۔ صدرشعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنیٹکس پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نور،سابق ڈائریکٹر جنرل شعبہ پلانٹ پروٹیکشن ڈاکٹر تسنیم احمد نے

بھی شرکا سے گفتگو کی اور کپاس کی اہمیت کے ساتھ کاشتکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا.

سیمینار کے دیگر مقررین میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر واجد نذیر، محکمہ زراعت کے آفیسر ملک ثنا اللہ،ڈاکٹر علی بخش و دیگر شامل تھے۔

زنگ کمپنی کے بزنس منیجر محمد نعمان طیب نے کاشتکاروں سے بات کرتے ہوئے حاضرین کو کپاس کی فصل کے مسائل اور ان کے حل کے بارے تجاویز دیں۔


ڈیرہ غازیخان

ریجنل ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ ڈیرہ غازیخان میں ڈائریکٹر رحیم طلب کی زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر محمد جنید جتوئی سمیت افسران اور سٹاف نے شرکت کی.

اجلاس میں ملک کے معروف صحافی اور کالم نگار ضیاء شاہد کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کااظہار کیاگیا

اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے.

About The Author