نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حاجرہ یامین اور کراچی کے مسائل

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ناانصافی پر چپ رہنے کا کلچر ہمارا لائف اسٹائل بن گیا ہے

حاجرہ یامین اور کراچی کے مسائل
اداکارہ کا کہنا ہے کہ ناانصافی پر چپ رہنے کا کلچر ہمارا لائف اسٹائل بن گیا ہے۔ گذشتہ روز کراچی کے

شہری گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے لیکن ہر مرتبہ کی طرح اس مرتبہ بھی انتظامیہ کی نااہلی پر کسی نے کچھ نہ کہا۔ کراچی کے مسائل اور کراچی والوں کی چپ رہنے کی عادت پر پاکستان کی معروف

اداکارہ حاجرہ یامین نے پچھلے برس ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جسے کل کی صورتحال کے بعد سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر دوبارہ شیئر کیا گیا ہے۔

شہر قائد میں ایک عرصے سے لوگ بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں لیکن ہر مسئلے پر چپ رہ کر شہریوں نے خود اپنی ہی آواز کا گلا گھونٹ دیا ہے۔

حاجرہ یامین نے ویڈیو پیغام میں کراچی کے مسائل کی اصل وجہ شہریوں کی خاموشی کو قرار دے دیا۔ اداکارہ نے بجلی، گیس، پانی، ٹوٹی سڑکیں، موبائل چھیننے کی وارداتیں، رشوت اور مہنگائی جیسے مسائل

پر بات کی۔

About The Author