دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبرپختونخوا : ہیلتھ کارڈ کے ذریعے بھی پرائیویٹ اسپتالوں میں مفت طبی سہولت

بڑے آپریشنز کے علاوہ اب گردے کے عارضے کا علاج اور ڈائلیسز بھی اسی کارڈ کے زریعے ہورہا ہے

خیبرپختونخوا کے شہری ہیلتھ کارڈ کے زریعے پرائیویٹ اسپتالوں میں مفت طبی سہولت سے فائدہ اٹھارہے ہیں ۔۔

بڑے آپریشنز کے علاوہ اب گردے کے عارضے کا علاج اور ڈائلیسز بھی اسی کارڈ کے زریعے ہورہا ہے ۔۔

خیبرپختونخوا کے عوام کے لئے ایک بڑی نعمت ۔۔۔ سرکاری اسپتالوں کے علاوہ شہر کے بڑے نجی اسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی سہولت مل رہی ہے ۔۔ یونیورسل ہیلتھ کوریج میں بڑی بیماریوں کے علاوہ ہارٹ سرجری ، گردے کی پیوندکاری اور ڈائلسز بھی شامل ہے

 ڈاکٹر امان نواز آرایم آئی اسپتال

( لیور ٹرانسپلانٹ ،ہارٹ سرجری ، بڑے بڑے ٹسٹ اور گردے کے تمام علاج معالجہ اس ہیلتھ کارڈ پلس کے زریعے ہورہے ہیں جو کہ حکومت پے کررہی ہے اور عوام اس سے فائدہ اٹھارہی ہے )

مفت علاج کی سہولت میسرہونے پر شہری بھی خوش ہیں کہتے ہیں اب غریب بھی بڑے پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج کرواسکتا ہے

صحت کارڈ پلس کے تحت اب تک صوبے کے ایک لاکھ سے زائد شہری مفت علاج کی سہولت حاصل کرچکے ہیں ۔

About The Author