اسلام آباد
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ
دارالحکومت اسلام آباد میں 25 موبائل یوٹیلٹی اسٹورز کام کریں گے۔
حکومت نے 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج کے تحت عوام کو سبسڈی دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق شہریوں کو سستی چیزیں فراہم کریں گے۔
علی نواز اعوان نے کہا کہ اسلام آباد میں موبائل سستا بازار شہر میں گھوم کر لوگوں کو سستی اشیائے ضروریہ
فراہم کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث لوگوں کی قوت خرید میں کمی آئی ہے اس لیے حکومت نے عوام کو ہر طرح سے ریلیف دینے کی کوشش کر رہی ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حمزہ
شفقات نے میڈیا کو بتایا کہ دارالحکومت میں 100یوٹیلٹی اسٹورز ہیں، 25 موبائل یوٹیلٹی اسٹورز کام کریں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،