دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عائزہ خان دانش تیمور کی شکرگزار

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر دانش تیمور کے لیے ایک خوبصورت پیغام جاری کیا ہے

عائزہ خان دانش تیمور کی شکرگزار

اپنی خوبصورت مسکراہٹ سے دلوں کو موہ لینے والی پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر دانش تیمور کے لیے ایک خوبصورت پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر عائزہ خان نے اپنی اور شوہر دانش تیمور کی تصویر شیئر کی۔

تصویر کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا کہ ’میرے خوابوں کو پورا کرنے میں میری مدد کرنے پر آپ کا شکریہ، مجھے آپ سے بہتر ہمسفر کی تمنا نہیں ہوسکتی تھی۔‘

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

دانش تیمور اور عائزہ خان کی اس تصویر پر شوبز شخصیات نے بھی اس خوبصورت جوڑی کے لیے اپنے پیار کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ عائزہ خان اپنے مداحوں کو یکے بعد دیگرے ہٹ ڈرامے دینے کے بعد آج کل ماڈلنگ کی جانب زیادہ متوجہ دکھائی دیتی ہیں۔

انہوں نے حقیقی معنوں میں شہرت ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’میرے مہرباں‘ اور ’تو دل کا کیا ہوا‘ سے حاصل کی۔ عائزہ خان کا شمار نا صرف ٹی وی بلکہ سوشل میڈیا کی بھی مقبول ترین پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے 2014 میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے بھی ہیں جن کے نام حورین تیمور اور ریان تیمور ہیں۔

About The Author