ڈیرہ غازی خان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ تونسہ کا دورہ کیا۔تحصیل صدر ہسپتال میں صفائی کی ابتر صورتحال اور
رمضان بازار کی تیاری نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی.اسسٹنٹ کمشنر رابعہ سیال،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شاہ بہرام اور دیگر موجود تھے۔
کمشنرنے کمال پارک، تحصیل صدر ہسپتال،رمضان بازار اور دیگر مقامات کا تفصیلی جائزہ لیا کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران مریضوں کی عیادت کی،
ادویات اور علاج معالجہ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔صفائی بہتر نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا انہوں نے ایم ایس کو صورتحال بہتر کرنے کی وارننگ دی۔
انہوں نے چھتوں پر جاکر بارش کے پانی کی نکاسی،صفائی اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر نے تحصیل صدر ہسپتال کے توسیعی منصوبہ کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا
اور افسران سے بریفنگ لی۔کمشنر نے رمضان بازار کی مکمل تیاری نہ ہونے پر میونسپل کمیٹی اور دیگر عملہ کی سرزنش کی۔کمشنر نے تونسہ شریف کے ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیتے ہوئے
بہتری کیلئے احکامات جاری کیے کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار علاقہ کی ترقی کیلئے خصوصی فنڈز فراہم کررہے ہیں۔
سرکاری محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے کڑی مانیٹرنگ کریں اورمعیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
ڈیرہ غازی خان
سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے تونسہ، بارتھی، سخی سرور اور ڈی جی خان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا
اور محکمہ زراعت کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
زرعی شعبہ کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے جاری سکیمیں مقرر کردہ مدت میں مکمل کی جائیں۔ شعبہ واٹر مینجمنٹ اور سوائل کنزرویشن کے تحت پانی
ذخیرہ کرنے کیلئے تالاب تعمیر کئے جارہے ہیں تاکہ کاشتہ فصلات، سبزیوں اور باغات کی مناسب وقت پر باکفایت آبپاشی کی جاسکے۔
پہاڑی علاقوں کے مطابق نئی اریگیشن سکیمیں متعارف کرائی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ علاقہ آرگینک فارمنگ کیلئے بہترین ہے۔ علاقہ کی
2
پسماندگی دور کرنے اور کاشتکاروں کی معاشی حالت سنوارنے کیلئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں
میں زمین ہموار کرنے کے لئے محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے بلڈوزرز اور زیر زمین پانی کی ڈرلنگ کے لئے رِگ مشین مہیا کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام افسران زرعی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے شب وروز محنت کریں۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا
شعبہ زرعی انجینئرنگ کے تحت قبائلی علاقوں میں زرعی مقاصد کیلئے اب تک 131 ٹریک مکمل کئے جاچکے ہیں
جن کی لمبائی 347کلو میٹر ہے۔ اب تک کل 15 ہزار 500 گھنٹے بلڈوزر چل چکے ہیں جبکہ مزید ٹریک بنائے جارہے ہیں۔شعبہ واٹر مینجمنٹ کے تحت قبائلی علاقوں میں کاشتہ فصلوں،
سبزیات اور باغات کی آبپاشی کیلئے واٹر مینجمنٹ کے تحت 17 اریگیشن سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں جبکہ 20 اریگیشن سکیموں پر کام جاری ہے
جو امسال مکمل کی جائیں گی۔ 115 ایکڑ پر ڈرپ نظام آبپاشی نصب کیا جاچکا ہے جبکہ مزید 20 ایکڑ کا ورک آرڈر مل چکا ہے جس پر جلد کام شروع کردیا جائے گا۔
بارشی پانی سٹور کرنے کیلئے 2 ڈیم بنائے گئے ہیں۔ اس موقع پرسیکرٹری زراعت نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں ذرائع آمدورفت کو بہتر بنانے کیلئے رابطہ سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے
جس سے زرعی اجناس کی منڈیوں تک باآسانی رسائی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ آبپاشی کے دستیاب وسائل کو بہتر طور پر استعمال میں لانے کے لیے جدید ذرائع آبپاشی (ہائی ایفیشینی اریگیشن سسٹم) کے
استعمال کو فروغ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوہ سلیمان کے کاشتکاروں کو محکمہ زراعت کے تحت جاری سکیموں پر 90 فیصد سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔
ان حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں قبائلی علاقوں کے کاشتکاروں کی پسماندگی دور ہوگی اور ان کا معیار زندگی بلند ہوگا۔
اس موقع پر دائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین،ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ انوار الحق،ڈویژنل انجینئر ندیم اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت انفارمیشن عبدالصمد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ڈیرہ غازی خان
جنوبی پنجاب کی چار اہم جامعات میں تدریسی معاملات مزید بہتر کرنے کیلئے مشاورتی سیشن کا انعقاد کیاگیا غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں "ہم شاہیں ہیں اقبال کے "کے
3
موضوع پر تربیتی سیمینار میں غازی یونیورسٹی، میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یارخان کے وائس چانسلرز بالترتیب پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم،
پروفیسر ڈاکٹر سلمان طاہر کے علاوہ اساتذہ نے شرکت کی. کورونا ایس او پیز کے تحت دیگر اساتذہ کو آن لائن شامل کیا گیا.
تربیتی سیمینار میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہاکہ تربیتی سیمینار وقت کا تقاضا ہے. یونیورسٹیز میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کے ساتھ دور حاضر کے تقاضوں کو سامنے رکھ کر
تدریسی معاملات بہتر کرنے ہو ں گے. انہوں نے کہاکہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا اہم کردار ہے. اساتذہ نئی نسل کی کردار سازی،
معاشرے کی فلاح و بہبود، جذبہ انسانیت کے فروغ اور تربیت سازی کیلئے اساتذہ کو فعال کردارادا کرنا ہو گا.
اس موقع پر دیگر وائس چانسلر ز نے بھی اظہار خیال کیا. ادارہ میں وائس چانسلر ز اوردیگر شرکاء کو اعزازی شیلڈز دی گئیں.
ادارہ میں شجرکاری بھی کی گئی. اس موقع پر ڈاکٹر مفتی عبدالرزاق، ڈاکٹر محمد ابراہیم، ڈاکٹر انصر علی، ڈاکٹر ارشد منیر اوردیگر موجود تھے.
ڈیرہ غازی خان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کو ٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سکول سمیت پانچ دکانیں سربمہر کرنے کے
ساتھ چار ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا. انہوں نے کہاکہ
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے گا.
تاجر برادری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے.
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ