نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان
ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد ابراہیم کی مسلسل کاروائیوں میں 2 بدنام زمانہ ولایتی شراب فروش ڈیلر

اور اسلحہ بردار رنگے ہاتھوں گرفتار ،بھاری مقدار میں ولائتی شراب اور اسلحہ برآمد۔

تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ بی ڈویژن نے بدنام زمانہ منشیات فروش 1.بلال وڈانی ولد حسن قوم وڈانی 2. عمران مسیح کو بھاری مقدار ولایتی شراب

اور اسلحہ کے ہمراہ رنگے ہاتھو گرفتار کر لیا ۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن ابراہیم بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرتی قاتل ہیں

اور ان کی وجہ سے لاکھوں گھر تباہ ہو رہے ہیں ۔ڈی پی او عمر سعید ملک کے وژن کے مطابق ان منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں سے قانون کے مطابق

آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور معاشرے سے منشیات کی اس لعنت کو ختم کیا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان۔

بلوچستان سے پنجاب آنے والی مسافر کوچ سے 26 کلو چرس برآمد کر لی گئی، ملزمان گرفتار مقدمہ درج

ڈی پی او ڈیرہ عمر سعید ملک کی ہدایت کے مطابق چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے نظام کو سخت کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر مہر ناصر ثاقب کی سخی سرور پولیس کے ہمراہ بڑی کارروائی

ڈی ایس پی مہر ناصر ثاقب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بین الصوبائی منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا

پولیس نے دو بین الصوبائی منشیات فروش سمگلر عبدالباری اور حیات اللہ کو گرفتار کر لیا ہے. ڈی ایس پی مہر ناصر ثاقب

مسافر کوچ میں سوار ملزمان سے 26 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے. ڈی ایس پی مہر ناصر ثاقب

چرس کوئٹہ سے ملتان سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی. ڈی ایس پی مہر ناصر ثاقب


تھانہ ریتڑہ پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی

میر روحل خان اے ایس پی سرکل تونسہ شریف کی سابقہ کامیابیوں اور کاوشوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے لادی گینگ کو اسلحہ سپلائی کرنے والے ملزم محمد سفیر ولد

غلام حسین قوم لاشاری سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان کو حامد مقبول ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ معہ ٹیم نے گرفتار کرکے ملزم سے 1000گولیاں SMGبرآمد کرکے پابندسلاسل کردیا مقدمہ درج کرکے

مزید تفتیش کی جارہی ہے ملزم /5مختلف کرائمینلز کو خفیہ طور پر اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ دھر لیا گیا۔

جبکہ دوسری کارروائی میں منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندہ میں ملوث معاشرے کے ناسوروں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوۓ ان کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔

اسی تسلسل کی کاروائیوں کے دوران تھانہ ریتڑہ پولیس نے منشیات فروش میر محمد ولد محمد خان قوم چکرانی سکنہ بستی چکرانی ڈاک خانہ یارو کھوسہ کے

خلاف کاروائی کرتے ہوئے3800 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر دیا ہے۔

میر روحل خان اے ایس پی سرکل تونسہ نے کہا کہ ڈاکوؤں ،

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن، کرائمز کی وارداتوں کے خاتمے اور سماجی برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے،

امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تونسہ پولیس کوشاں ہے۔
برآمدہ گولیاں ایس ایم جی 1000چرس۔ 3800گرام


ڈیرہ غازی خان( ):ڈیرہ غازی خان شہر کے بانی غازی خان میرانی کے مقبرہ کو محفوظ کرنے کیلئے سکیم کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ مقبرہ کا دورہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں محکمہ آثار قدیمہ کے سائٹ اٹنڈنٹ اور دیگر موجود تھے۔کمشنر نے مقبرہ کا اندرونی اور بیرونی حصہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔غازی خان کے قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔کمشنر نے کہا کہ محکمہ آثار قدیمہ اور دیگر محکموں کے ذریعے مقبرہ کو اصل حالت میں محفوظ کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔مقبرہ پر نقش و نگار اور ٹائل ورک کو بھی بحال کیا جائیگا مقبرہ کے اندر فرش کی صفائی اور مقبرہ کے رابطہ راستہ کو بھی بہتر کیا جائے۔


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا۔ادویات کی موجودگی

اور دیگر معاملات کا موقع پر جائزہ لیا.کمشنر نے پناہ گاہ اور دیگر تعمیراتی کام کا جائزہ لینے ساتھ مختلف وارڈ زمیں داخل مریضوں کی عیادت کی۔

کمشنر نے مریضوں اور لواحقین سے ادویات کے حصول اور دیگر معلومات حاصل کیں۔انہوں نے ٹراما سنٹر کے فرش اور نئی عمارت میں سیم کے نشانات مٹانے کے احکامات جاری کئے۔

کمشنر نے ٹراما سنٹر،بچہ وارڈ،ایمرجنسی اور دیگر شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے معاملات کی بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے پہلے دورہ کے موقع پر دی گئی ہدایات پر

عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کیلئے معاملات بہتر کئے جائیں۔فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کا سلسلہ جاری ہے. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے پانچ اور اسسٹنٹ کمشنر محمد
2
اسد چانڈیہ نے بندش کے اوقات کی خلاف ورزی پر گدائی کے علاقہ میں پندرہ دکانیں سربمہر کر دیں.کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید پانچ دکانیں سیل کرنے کے

ساتھ 35ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا.

اسسٹنٹ کمشنر نے کوٹ چھٹہ اور چوٹی زیریں میں رمضان بازاروں کی مجوزہ جگہوں کا معائنہ کیا.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ شریف کے علاقے موضع ٹب میں

بلدیہ تونسہ کا ملکیتی 131کنال رقبہ واگزارکرا لیاگیا. چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شہیر نے آپریشن کی نگرانی کی.

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر غلام نظام الدین نے سول ویٹرنری ڈسپنسری بارتھی کا دورہ کیا. انہوں نے ڈسپنسری میں ادویات کی موجودگی،

کولڈ چین، ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری اوردیگر معاملات چیک کیے. انہوں نے فیلڈ میں موبائل ویٹرنری ڈسپنسری کو بھی چیک کیاریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ساتھ معاملات دیکھے.

انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کے قبائلی علاقہ تحصیل کوہ سلیمان میں ویٹرنری سہولیات کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں.

انہوں نے عملہ کو ہدایات جاری کیں کہ مویشی پال حضرات کو گھر کی دہلیز پر مویشیوں کے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں.


ڈیرہ غازی خان

محتسب پنجاب کی مداخلت پر مقدمہ درج کر کے سائل کی داد رسی کر دی گئی.

ایڈوائزر محتسب پنجاب ریجنل آفس ڈیرہ غازیخان حمید اللہ خان کے مراسلہ کے مطابق محتسب پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے رپورٹ طلب کی اور صوبائی محتسب کی

مداخلت پر بستی پیر تونسہ شریف کے ارشاد احمد کی مدعیت میں تھانہ ریتڑہ میں مقدمہ درج کر کے قانونی

کارروائی کا آغاز کر دیاگیا


 ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ

میں تقریبآ 50 کروڑ روپے مالیت کا 3115 ایکڑ رقبہ واگزار کرالیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیرنگرانی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے چک بھرغرا میں قبضہ مافیا کے

خلاف کارروائی کی اور دو مقدمات کے اندراج کےلئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا


میرے شہید، میرے غازی، میرے ہیرو!

اساں باسی نگری خواجہ سلیمان دے ہیں
اساں باسی کوہ سلیمان دے ہیں
اساں باسی سندھ مہران دےہیں
اساں باسی روہی تھل دامان دے ہیں
اساں باسی دیرہ غازی خان دے ہیں

ضلع ڈیرہ غازیخان کی سرزمین غیور اور بہادر لوگوں کی سرزمین ہے۔جہاں ایک طرف پہاڑ جیسا حوصلہ ہے تو دوسری طرف دریا جیسی دریا دلی ہے۔جہاں کے باسی پوری دنیا میں ڈیرہ غازیخان کی شناخت اور

پہچان ہیں۔ سرزمین ڈیرہ غازیخان شہیدوں اور غازیوں کی وارث ہے۔
شہداء ہمارے وہ محسن ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانس تک ملک و قوم کے لیے، امن کی خاطر لہو کا آخری قطرہ بہایا ہے۔

ان کی عظمت کو سلام ہے۔ ان کے لئے سال میں ایک دن کافی نہیں ہے بلکہ وطن کا ہر دن، ہر لمحہ ان کے نام سے شروع اوراختتام پذیر ہوتا ہے۔ یہ شہداء تو دراصل پاکستان ہیں۔

کون ہے جو کہ ان کی عظمت وشان کوجھٹلا سکتا ہے؟ انہی شہداء کی بے پناہ جرات و بہادری کی بدولت آج ہم معاشرے میں زندگیوں کو انجوائے کررہے ہیں۔

یہی تو ہیں جن کی وجہ سے ہم خوشیوں بھری زندگی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ دشمن قوتیں، انہی بہادروں کی دلیری اور جرات کے جذبوں کو دیکھ کر بھیگی بلی بن چکی ہیں

اور پناہ کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ شہیدوں کا وارث ہونا عظیم مرتبہ ہے۔ شہید زندہ ہیں۔ شہیدوں کے وارث ہماری صورت میں موجود ہیں، شہداء کے وارثوں کے آنسو کی موتیوں کی لڑی کی طرح ان کے رخسار پر گررہے تھے۔

ہر بندہ اس دھرتی پر قربان ہونیوالے شہداء کی یاد میں غم کی ایک تصویر بنا ہوا ہوتا ہے ان سب کے اپنے پیاروں اور محسنوں کے لئے محبت کے جذبات ہوتے ہیں جوکہ

وہ کوشش کے باوجود وہ روک نہیں پا رہے ہوتے۔ شہیدوں کی یاد میں بڑی پروقار تقاریب ہوتی ہیں۔ْہمیں شہدا ء کے وارثوں کا احترام ہے

بلکہ دلی احترام ہے لیکن ہمارے خیال میں وطن پر زندگی قربان کرنیوالوں کے وارث صرف ان کے پیارے نہیں ہوتے بلکہ پورا معاشرہ ہوتا ہے،

یوں اس دھرتی کے سب شہدا ء ہمارے پیارے اور راج دلارے ہیں۔

ان کی اس دھرتی کے لئے بہادری، جرات اور محبتوں کو دیکھ کر سب کی آنکھیں چھم چھم برستی ہیں۔ یہی کیفیت ہوتی ہے کہ

سب شہدا ء کے لئے معاشرہ اپنے اپنے انداز میں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ شہدا ء کے لئے تقریبات میں ہم اپنے غازیوں کو بھول گے ہیں؟ یقیناً نہیں۔ شہید کی جو موت ہے

وہ یقیناً قوم کی حیات لیکن غازیوں بھی قوم کے ہیرو ہوتے ہیں اور ہیں، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔

ایک دن غازیوں کے نام بھی ہو اسی صورتحال کی ایک کڑی آج کی تقریب تھی۔جہاں غازی مظہر لشاری کو اور ان کے وارثوں کو بھی اپنا مہمان اسی طرح بنایا گیا تھا،

جیسے شہیدوں کے وارثوں کو بنایا ہے۔ اور ان کو اسی طرح عزت واحترام سے نوازا گیا، جس طرح شہیدوں کے پیاروں کو نوازا ہے۔

اس دھرتی کے غازی اپنی کھلی آنکھوں سے اس غیورقوم کی محبتوں اور نیازمندی کو دیکھیں کہ وہ کس طرح ان کی جرات وبہادری کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

غازی ملک وقوم کے یوں ہیرو ہیں کہ آگ میں کود کر نکلے ہیں۔ ان غازیوں میں سے ایک بڑی تعداد جسمانی معذوری کا شکار ہوئے لیکن قربان،

ان کے جذبوں پر آج بھی وہ وطن پر قربان ہونے کیلے تیار ملتے ہیں۔ جیتے رہیں، سلامت رہیں، خوشیاں آپ کے قدم چومیں،

آپ نے اس دھرتی کی خاطر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ہے، دشمن کو للکار کر لڑے، اس سرزمین کی خاطر اور پچھاڑ دیا ہے، دشمن کی یلغار کو، اپنی زندگی پر کھیل گئے۔

کربلا برپا ہوتی ہے یہ ناقابل بیان اور کرب ناک صورتحال سب غازیوں اور ان کے خاندان پر اس وقت گزرتی ہے، جب وہ زندگی کی آخری بازی بھی لگاچکے ہوتے ہیں۔

شاید میں ٹھیک لکھ رہا ہوں کہ غازی ایسی درد ناک تکلیفوں اور لمحوں سے بھی گزرتے ہیں کہ رہے نام اللہ کا۔ لیکن ہم وطنوں اور اس دھرتی کی خاطر آنے والے ہر دکھ اور تکلیف کو سینہ چوڑا

کرکے سہہ جاتے ہیں۔ لوگ ان کو دیکھ کر ہمدردی کرتے ہیں لیکن وہ غازی ہونے پر فخر کرتے ہیں اور ایسی قربانیاں وطن کی خاطر بار بار دینے کا عزم کرتے ہیں۔

بندہ ناچیز کو جتنے بھی غازیوں سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا ہے، وہ اس دھرتی کی حرمت کی خاطر قربانی دینے کے لئے دوبارہ تیار ملتے ہیں۔

وہ قدرت کی طرف سے وطن کے غازی کے رتبہ ملنے پر پرودگار کا شکر اور فخر کرتے ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس بار بھی ڈیرہ غازیخان کی غیور قوم کا جذبہ دیدنی تھا، پوری قوم اپنے اپنے انداز میں شہیدوں کے مزاروں پر گئی ہے،

ان کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی ہیں۔ ہم سب کو پھر بھی ان شہیدوں کے مزاروں پر جاتے رہنا چاہیے۔

ان کے خاندان کے افراد، بیوی اور بچوں کو وہ عزت وتکریم دیں، پتہ چلے شہیدوں کے وارث آرہے ہیں۔ اسی طرح اپنے اردگرد ایسے غازیوں کو ڈھونڈیں، جو ہمارے وطن کے شیر جوان ہیں۔

یہ غازی ہمارے ہیرو ہیں،ہمارا فخر ہیں ہماری اس دھرتی پر قربان ہوتے ہوتے رہ گئے تھے۔ ان کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کریں۔

ان کے لئے وقت نکالیں، ان کو وقت دیں۔ ان کے دکھ بانٹیں، ان کی خوشیوں میں شامل ہوں، ان کے خاندان کو احترام دیں،

ان کو اپنا سمجھیں، یہ جذبہ اور احساس اپنے اندر جوان رکھیں کہ ان کی قربانیوں کی بدولت ہمارے معاشرے کا آج اور کل محفوظ ہوا ہے۔ اپنے سب شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے رہا کریں۔

یہ ان کا حق ہے، ہماری بحیثت غیور قوم ذمہ داری ہی نہیں یہ فرض ہے کہ ان کے لئے خصوصی اقدامات کریں۔ یہ بھی وطن کے شہدا کی طرح ہمارے ماتھے کا تاج ہیں۔

وطن کے شہداء اور غازیوں کے پیاروں سے استدعا ہوگی، ان کے پیارے پوری غیور قوم کا فخر، ناز اور ہیرو ہیں۔

وہ اپنے جذبات قوم کے ساتھ باٹنتے رہا کریں۔ اپنے دکھ کو ہلکا کیا کریں

اپنے آپ کو شہیدوں اور غازیوں کا وارث ہونے پر فخر کرتے بھی ہیں اور کیا بھی کریں۔ اور ڈیرہ غازیخان پولیس کا ہر رکن ہمارا فخر ہے۔
آخر میں آو سب ملکر ہاتھ اٹھائیں اور دھرتی کے شہدا ء کے درجات کی بلندی

اور غازیوں کی صحت وسلامتی کے لئے دعاکریں۔

*یہ غازی یہ تیرے پر اسرار بندے
جنہیں تو نے بخشا ہے ذوق خدائی
دو نیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا
سمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی
دو عالم سے کرتی ہے بیگانہ دل کو
عجب چیز ہے لذت آشنائی
شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن
نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی*
پنجاب پولیس زندہ باد
ڈیرہ غازیخان پولیس زندہ باد

About The Author