ملتان
کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے میٹروپولیٹن کارپوریشن آفس کا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔ انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایف سی چوک تا فوارہ چوک براستہ ایس پی چوک،
ابدالی روڈ کشادہ کرے گی۔2.58 کلومیٹر سڑک کی کشادگی و تزین و آرائش پر 108 ملین لاگت آئے گی۔ جبکہ 6 کروڑ کی لاگت سے گھنٹہ گھر تا حسین آگاہی تا دولت گیٹ تا
واٹر ورکس سرکلر روڈ کی مرمت کی بھی منظوری دی گئی ہے۔کمشنر نے رشیدآباد چوک تا شمش آباد چوک تک کشادگی پلان تیار کرنے کا بھی حکم دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسدادِ تجاوزات آپریشن میں بہتری لانے کیلئے لوڈر ٹرک و مشینری جبکہ سٹریٹ لائٹس لگانے کیلئے سیڑھی والی مشینری خریدی جائے۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن کی شکستہ حال گاڑیوں کو قانون کے مطابق نیلام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ قلعہ کی فصیل کے گرد بھی کام کا آغاز کیا جاچکا ہے۔
فصیل کے اطراف 12 پینچز،2 گزیبو بنا کر فیملی پوائنٹ بنایا جارہا ہے۔فصیل کے اطراف فیملی پوائنٹ بنانے پر 28 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی،میٹروپولیٹن کارپوریشن کے
تمام افسران موجود تھے۔
ملتان
نشتر ہسپتال سکیل نمبر 1 تا 15 کے ملازمین کی سروس بکس کو مکمل کرنے کے لئے ایم ایس نشتر ڈاکٹر شاہد بخاری نے ایسوسی ایشن کی ڈیمانڈ پر جونئیر کلرک احمد عرفان کے آرڈرز جاری کر دئیے ہیں، ایسوسی ایشن کے وفد جس میں صدر رانا عامر،
چئیرمین وسیم سلیم، سیکرٹری جنرل چوہدری سعید احمد نے ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری سے ملاقات کی اور ایم ایس نشتر ہسپتال کو بتایا کے
نشتر ہسپتال میں کام کرنے والے متعدد ملازمین کی سروس بک نامکمل ہیں۔ اکثر اوقات ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر سروس بک کے مسائل سے دو چار ہونا پڑتا ہے
جبکہ کلریکل سٹاف منور حسین اور محمد اشرف پر کام کا بوجھ زیادہ ہونے کی وجہ سے سروس بک کے معاملات تاخیر کا شکار ہوجاتے ہیں۔
ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری نے اس معاملہ کو سنجیدہ لیا اور ملازمین کی سروس بکس کو مکمل کرنے کے لیے فوری طور پر ایک جونیئر کلرک کو تعینات کر دیا ہے۔
ملتان
تھانہ قطب
پورکےعلاقےچاہ36والہ سورجکنڈ روڑکارہائشی محمد اشفاق کا بیٹا محمد مکی اپنےگھر کی چھت پر
کھیل رہاتھا کہ چھت کےساتھ بجلی کی تاروں کےبےہنگم جال سے
ٹکرانے سے کرنٹ لگا اور بری طرح زخمی ہوگیا
واقعے کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کو ریسکیو1122کی مدد سے طبی امداد دینے
کےبعد سیریس حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروایا۔
ملتان
شہر اور اس کو گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،زیورات ودیگر سامان سے محروم ہوگئے
پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
تفصیل کےمطابق تھانہ سیتل ماڑی کےعلاقے راجہ پور برکت حسین سے تین مسلح ڈاکو
موٹرسائیکل سمیت نقدی12ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے
تھانہ نیوملتان کےعلاقے قذافی کالونی غلام زکریا سے
دوڈاکو تین تولہ سونا،7ہزار نقدی سمیت موبائل لےگئے ،تھانہ دہلی گیٹ کےعلاقے محمد مدثر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی،
واقعات کی اطلاعات پر پولیس مصروف کارروائی ہے
ملتان
ایمرسن کالج کو یونیورسٹی بنانے کے حکومتی اقدام کے خلاف اساتذہ نے پریس کلب کے
سامنے احتجاج کیا،اس موقع پر گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے
ممبران ڈاکٹر طارق بلوچ پروفیسر ارشاد حسین ملک پروفیسر عبدالغنی نیازی ڈاکٹر علمدار
نبی ڈاکٹر سلیم اعوان پروفیسر صغیر احمدپروفیسر حافظ ارشاد نے کہا پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے ذاتی دلچسپی لےکر ایک آرڈیننس کے ذریعے سو سالہ تاریخی گورنمنٹ ایمرسن کالج کو ختم کردیا۔
ملتان شہر میں 1951 کے بعد لڑکوں کے لیے ایک بھی نیا کالج نہیں بنا۔دوسری طرف ایمرسن کالج جس میں 10ہزار طلباء و طالبات سستی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
حکومت یونیورسٹیاں بنائے مگر غریبوں کے کالج ختم نہ کرے
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون