دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کرکٹ بورڈ کا دورہ بنگلہ دیش کے لئے سترہ رکنی قومی انڈر نائنٹین اسکواڈ کا اعلان

قاسم اکرم دورہ بنگلہ دیش میں انڈر نائنٹین ٹیم کی قیادت کرینگے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ بنگلہ دیش کے لئے سترہ رکنی قومی انڈر نائنٹین اسکواڈ کا اعلان کردیا

 قاسم اکرم دورہ بنگلہ دیش میں انڈر نائنٹین ٹیم کی قیادت کرینگے

 اٹھارہ سالہ آلراؤنڈر نے گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں 46.50 کی اوسط سے 93 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 3 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں

 نوجوان بیٹنگ آلراؤنڈر پہلے سینٹرل پنجاب پھر پی ایس ایل 6 میں کراچی کنگز کے سکواڈ کا حصہ بنے

لاہور۔ دیگر کھلاڑیوں میں عباس علی، عبد الفصیح، عبدالواحد بنگلزئی، عالیان محمود، احمد خان، علی اسفند شامل

 فہد منیر، فیصل اکرم، وکٹ کیپر حسیب اللہ، معاذ صداقت، محمد عرفان نیازی، محمد شہزاد بھی سکواڈ میں شامل

 منیب واصف، رضا المصطفٰی وکٹ کیپر، طاہر حسین اور ذیشان ضمیر بھی سترہ رکنی سکواڈ میں شامل

 فاسٹ باؤلر عاصم علی، اسپنر ارحم نواب اور بیٹسمین رضوان محمود حتمی اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے

 تینوں کرکٹرز اسکواڈ تربیتی کیمپ کا حصہ رہیں گے۔

 اسپورٹ اسٹاف میں اعجاز احمد ہیڈ کوچ اور ٹیم منیجر، راؤ افتخارانجم باؤلنگ کوچ، مہتشم رشید فیلڈنگ کوچ سمیت آٹھ افراد شامل ہے

About The Author