نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کبوتروں کا بے مثال محل

راولپنڈی میں آپ کو کبوتروں کا ایک محل بھی ملے گا جہاں وہ آزادی سے رہتے اور اپنی مرضے سے کھاتے پیتے ہیں

کبوتروں کا بے مثال محل

آپ نے کبوتروں کے کئی ٹھکانے دیکھے ہوں گے لیکن کبوتروں کا بے مثال محل کبھی نہیں دیکھا ہوگا جس میں وہ اپنی بولی میں دل کی باتیں بھی کرتے ہیں۔

کبوتروں کو عام طور پر گھروں میں رکھا جاتا ہے یا انہیں مزارات پر دیکھا جاتا ہے۔ لیکن راولپنڈی میں آپ کو کبوتروں کا ایک محل بھی ملے گا جہاں وہ آزادی سے رہتے اور اپنی مرضے سے کھاتے پیتے ہیں۔

اوپر نیچے چھوٹے چھوٹے سینکڑوں گھر بنائے گئے ہیں۔ فی گھر میں دو یا تین کبوتر آرام سے بیٹھ سکتے ہیں۔

سڑک کنارے واقع کبوتروں کی یہ بستی ایک لمحے میں دیکھنے والوں کی توجہ کھینچ لیتی ہے۔ مختلف اقسام کے کبوتر اور اس لکڑی کے بنے ہوئے محل میں رہتے ہیں۔

مقامی شہری ان کبوتروں کو دانہ پانی رکھتے ہیں۔ اس کا بھی خیال رکھا جاتا ہے کہ پانی اور خوراک سمیت کبوتروں کوکسی چیز کی کمی نہ ہو۔

چمکتا سورج الوداع کہنے کی تیاری کرتا ہے تو نگر نگر کی سیر کرنے کے بعد کبوتر اس محل میں پہنچ جاتے ہیں۔ لکڑی سے بنائے گئے اس محل میں کبوتر بارش، آندھی اور طوفان میں بھی محفوظ رہتے ہیں۔

About The Author