ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں ” انصاف سستا موبائل شاپ "کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ سکیم کا باقاعدہ افتتاح کیا.
ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں ”انصاف سستا موبائل شاپ”کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پہلے مرحلے میں پچاس گاڑیوں پر مشتمل انصاف سستا موبائل شاپ کا آغاز کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں پولٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار، سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،
سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اور دیگر افسران موجود تھے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے رکشوں اور دیگر گاڑیوں پر تیار کی گئی موبائل شاپ کا باقاعدہ معائنہ کیا۔
پھل،سبزیوں اور دیگر اشیاء کا معیار چیک کرنے کے ساتھ متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔
کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے موبائل سستا انصاف شاپ پروگرام کا آغاز کر کے احسن اقدام کیا ہے
اس سے عوام کو گھروں کی دہلیز پر معیاری پھل، سبزیاں اور دیگر اشیائے خوردونوش مارکیٹ سے کم نرخ پر دستیاب ہوں گی۔
اس پروگرام سے رکشہ والوں کو باعزت روزگار بھی میسر آئے گا۔کمشنر نے فوکل پرسن اور دیگر محکموں کو ہدایت کی کہ
وہ روزانہ کی بنیاد پر اشیا کا معیار چیک کرنے کے ساتھ روٹ پلان تیار کریں تاکہ فیلڈ میں گاڑیوں کے مالکان کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈیرہ غازی خان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ جیلوں میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں۔جیل کو تربیت گاہ کے طور پر استعمال کرنے اور مجرموں کی اصلاح کرکے
انہیں پرامن اور معاشرہ کا فعال شہری بنایا جاسکتا ہے۔
اس سلسلے میں ٹیوٹا سنٹرز،سکول اور فنی تربیت کے مراکز اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔۔
انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سنٹرل جیل کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے جیل کی سکیورٹی، کچن، ہسپتال، نوعمر وارڈ،ٹیوٹا سنٹرز،سکول اور
مختلف بیرکس کا تفصیلی معائنہ کیا
انہوں نے قیدیوں کیلئے تیار کھانا بھی چیک کرنے کے ساتھ تیاری کے
مختلف مراحل کا جائزہ لیا۔
سپرنٹندنٹ جیل یاسر خان نے بریفنگ دی میڈیکل آفیسر اور جیل کے دیگر افسران ہمراہ تھے۔
کمشنر نے کہا کہ جیل کے اندر بھی کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے۔
ڈیرہ غازی خان
کمشنر ڈیرہ غازی خان و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ہدایت پر غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں،پلازوں،
عمارتوں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واجبات کی وصولی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن جواد الحسن گوندل نے ریونیو عملے کو ریکوری تیز کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
ایم او ایف محمد احمد، ایم او پی مختیار حسین، ڈی ایم او آر عمر ریاض،
اے ایم او ایف مجاہد کریم اور دیگر آفیسران،
ریونیو اہلکار کے ساتھ اجلاس کرتے ہوئے چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل نے
ہدایت کی کہ کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت کے مطابق تمام ملازمین واجبات کی وصولی کے عمل کو تیز کریں بغیر نقشہ عمارتیں،
دکانیں، پلازے، غیر رجسٹر کالونیوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کئے جائیں
نقشہ منظور اور کالونیوں کو رجسٹر نہ کرانے پر سربمہر کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ واٹرریٹ ریکوری کے حوالے سے کمشنر کی ہدایت پر سروے ٹیمیں بلاکوں میں بھیج دی گئی ہیں
شہری اپنے پانی کے کنکشن ریگولر کرائیں اور واجبات کی ادائیگی یقینی بنائیں۔
واجبات ادائیگی نہ ہونے پر کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
انہوں نے ریکوری عملہ کوہدایت کی کہ وہ ہردروازے پر جائیں۔چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل نے عوام سے اپیل کی کہ
وہ کارپوریشن عملہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے پانی کے کنکشن ریگولر کرائیں اور
بقایاجات فوری ادا کریں
اور جن لوگوں کے مکان دکانیں بغیر نقشہ تعمیر ہے وہ نقشہ پاس کرائیں تاکہ انہیں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے.
ڈیرہ غازی خان
مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی کی ایک اور اچھی کاوش سامنے آئی ہے
غریب پرور سکیم کے تحت ڈیرہ غازی خان میں دوسرے لنگر خانے کا باقاعدہ آغاز
چوک چورہٹہ کے بعد پل ڈاٹ کے نزدیک دوسرا لنگر خانہ قائم کر دیاگیا.
محمد حنیف پتافی کے والد کے نام سے منسوب موسی خان فاؤنڈیشن کی زیر نگرانی لنگر خانہ میں
روزانہ کی بنیاد پر مرد اور خواتین کو کھانا دیا جائیگا. لنگر خانہ میں عزت و تکریم کے
ساتھ کھانا دیا جائیگا.
ٹیچنگ ہسپتال کے بعد شہر میں لنگر خانہ کا سلسلہ شروع کیا گیا
جہاں مزدور،نادار،مستحق سمیت بلاتفریق شہریوں کا مفت کھانا کھلایا جائیگا.
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان شہر میں صفائی، سیوریج اور میونسپل سروسز کی بہتری میں
افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔
قبضہ اور تجاوزات مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
یہ بات کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے صبح سویرے ڈویلپمنٹ،کارپوریشن سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،
پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ شہر کا تفصیلی دورہ کیا.
کمشنر نے وقار کینٹین روڈ، کالج چوک،آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ،ای خدمت سنٹر،
جناح فیملی پارک سمیت مختلف مقامات کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے
کے ساتھ شہر میں صفائی سیوریج اور میونسپل سروسز کے دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا
کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ وزٹ کو
معمول بنائیں تاکہ موقع پر معاملات کا جائزہ لیا جا سکے کمشنر نے کہا کہ
پارکس کی بحالی اور عوامی مسائل کا بروقت حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے
فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی پر متعلقہ افسران سے باز پرس کی جائے گی۔
کمشنر نے مختلف مقامات کے معائنہ کے دوران بہتری کیلئے ہدایات بھی جاری کیں۔
ڈیرہ غازی خان
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹرنیئر عالم خان نے کہا کہ
کمیونٹی میں آگاہی مہم کے مثبت نتائج مرتب ہور ہے ہیں
اورمختلف ایمرجنسیوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے انہوں نے
یہ بات گزشتہ ماہ کی ایمرجنسی رپورٹ کے جائزہ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی
جس میں ایمرجنسی آفیسرزمیاں عبدالروف، حسنین رضا، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد سرور
اور سٹیشن کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہاکہ زیادہ تر
حادثات لوگوں کی غفلت، لاپرواہی اور لاعلمی کے باعث رونما ہوتے ہیں
انہوں نے کہاکہ حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کواپناتے ہوئے مختلف ایمرجنسیوں میں
خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے.
اجلاس میں بتایاگیا کہ مارچ کے دوران 40187کالز موصول ہوئیں۔جن میں سے4263کالز ایمرجنسی کیلئے 4278کالز معلومات کیلئے،28553کالز غیرمتعلقہ جبکہ3013غلط اور80جھوٹی کالزکی گئیں
اس دوران 728ٹریفک حادثات،40آگ لگنے کے واقعات،103لڑائی جھگڑے،2893میڈیکل ایمرجنسیز،2عمارات منہدم ہونے
اور495متفرق واقعات پرریسپانس کرتے ہوئے 4159مریضوں کوریسکیوکیا گیا،1723افرادکوموقع
پر ابتدائی طبی امداددی گئی اور2336افرادکو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا.
ان ایمرجنسیوں میں ریسکیو1122کا اوسط ریسپانس ٹائم7.03منٹ رہا.
ڈیرہ غازی خان
ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ کی ہدایت پر پٹرولنگ گزشتہ ماہ
کے دوران 66مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر کے 66ملزمان کو گرفتار کیا گیا.
مارچ کے دوران ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم میں نو مقدمات درج کیے گئے
اور آٹھ پسٹل تیس بورمعہ پندرہ گولیاں اور ایک رائفل بارہ بور معہ چار گولیاں برآمد کی گئی
اسی طرح منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران 168لٹر شراب اور 3250گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کرائے گئے.
ایس ایس پی نے بتایا کہ گزشتہ ماہ کے دوران ہائی ویز پر 563پریشان افراد کو مدد فراہم کی گئی
جبکہ چھ مختلف حادثات میں بیس زخمیوں کو فوری طبی امداد دی گئی.
اس دوران پٹرولنگ پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹ نے کورونا وائرس سے
بچاؤ بارے 190مختلف مقامات پر لیکچرز دیئے اور 9700معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے.
ڈیرہ غازی خان
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ سرکاری رہائشی کالونیوں میں
استحقاق کے مطابق کوارٹر الاٹ کیے جائیں گے. کمیٹی درخواستوں کا باریک بینی سے جائزہ لے.
انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں ڈسٹرکٹ الاٹمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور اوردیگر موجو دتھے. کمشنر نے درخواستوں کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری احکامات جاری کیے.
انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سرکاری رہائشی کالونیوں میں صفائی اوردیگر مسائل پر توجہ دیں.
ڈیرہ غازی خان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کیے
جا رہے ہیں بندش کے اوقات اور کورونا ایس او پیز کی
خلاف ورزی پر 16دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ 41ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیاگیا.
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیرنگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو
احمد حسن رانجھا نے گزشتہ شب بندش کے اوقات کی خلاف ورزی پر ایک دکان
سربمہر کرنے کے ساتھ 35ہزار روپے جرمانہ عائد کیا. اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے
گدائی کے علاقہ میں دس دکانوں کو سیل کیا.
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے پانچ دکانیں
سربمہر کرنے کے ساتھ چھ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا.
ڈیرہ غازی خان
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایات پر محکموں کی طرف سے سائلین کی داد رسی کر دی گئی.
ایڈوائزر ریجنل آفس ڈیرہ غازیخان حمید اللہ خان کے مراسلہ کے مطابق
محتسب پنجاب کی مداخلت پر مہتر کالونی کی ہاجرہ بی بی کو ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس کی طرف سے
پنشن کی مد میں 1332645روپے ادا کر دیئے گئے.
بینوولنٹ فنڈ بورڈ لاہو رنے چوک چورہٹہ کے احمد زمان کے
بیٹے کو 46ہزار روپے کا وظیفہ ادا کردیا. بارڈرملٹری پولیس نے بلاک وی
کی شکیلہ بانو کو پچیس ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کر دی.
بہبود فنڈ سے کوٹ چھٹہ کی ساجدہ اختر کے بیٹوں عماد اور جواد کو پچاس ہزار روپے کا
وظیفہ دے دیاگیا.
ٹبی قیصرانی کی بشیراں مائی کو اس کے خاوند کی وفات پر تجہیز و تکفین
کیلئے30ہزار روپے کی ادائیگی کر دی گئی. سائلین نے داد رسی پر محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کیا.
ڈیرہ غازیخان۔
معاشرے کا ناسور منشیات فروش گرفتار 08 کلو گرام چرس برآمد، ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ
درج۔
ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاٶن جاری ہے تھانہ سٹی پولیس نے چرس فروش کو چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی نے بتایا کہ
منشیات فروشوں کے خلاف ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر کریک ڈاون جاری ہے
اسی طرح مخبر کی اطلاع پر ایک کارواٸی میں شمس اللہ ولد جمال خان قوم شیخ سکنہ لورالائی کے
قبضہ سے 08 کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے
اور گرفتار کۓ گۓ ملزم کو حوالات میں بند کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈیرہ غازی خان
عالمی یوم صحت کے موقع پر ڈیرہ غازی خان میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا
جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کی۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار،
جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور دیگر افسران شریک تھے۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا آج کے دن کا مقصد عوام کو
صحت سے متعلق آگاہی دینا ہے۔عوام اپنی صحت کا خیال رکھیں۔متوازن غذا استعمال کریں
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ