دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل کے زیر اھتمام شجر کاری مہم کے سلسلے میں اسلام آباد

سے تشریف لانے والے معزز مہمانان گرامی آواز فاونڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو

محمد ضیالرحمان صاحب اور پروگرام کوارڈینیٹر محترمہ ھما عزیز صاحبہ مولانا عبید اللہ سندھی پارک جام پور میں پودے لگا رھے ھیں ۔


جام پور

(وقائع نگار )

آواز فاونڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو محمد ضیاء الرحمان نے کہا ھے کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور آکسیجن کی کمی کو دور کرنے کیلئیے درخت لگانا انتہائی ضروری ھیں

وہ سماجی تنظیم نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل کے زیر اھتمام شجر کاری مہم کے سلسلے میں جام پور کے شہریوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے بنائے جانے والے

مولانا عبید اللہ سندھی پارک میں پودے لگانے کے موقع پر گفتگو کر رھے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے چلائی جانے والی شجر کاری مہم اس وقت کامیاب ھوگی

جب ھر شہری اس میں حصہ لے گا لیکن صرف پودے لگانا ھی کافی نہیں بلکہ ان کی مناسب دیکھ بھال اور حفاظت بھی انتہائی ضروری ھے

محمد ضیاء الرحمان نے کہا کہ نیلاب سمیت تمام سماجی تنظیمیں اور ان کے رضا کار خود بھی رضاکارانہ

طور پر آگے بڑھ کر درخت لگائیں اور کمیونٹی میں بھی شجر کاری کی اھمیت و افادیت بارے آگاھی دیں جو کہ بہترین صدقہ جاریہ ھے

اس موقع پر کوراڈینیٹر وی سی او پروگرام میڈم ھما عزیز ااور صدر نیلاب آفتاب نواز مستوئی بھی ان کے ھمراہ تھے بعد ازاں انہوں نے نیلاب آفس کا وزٹ کیا

اور دیہی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین اور مرد حضرات سے ملاقاتیں کیں

ان سے زندگی کے مختلف شعبہ جات اور خواتین پر تشدد ان کی تعلیم وصحت و دیگر

امور پر گفتگو کی نیز انہوں نے نیلاب کی کارکردگی کو بھی بے حد سراھا ۔


آوازفاونڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو محمد ضیا الرحمان

اور پروگرام کوارڈینٹر محترمہ ھما عزیز کے دورہ جام پور کے موقع پر

سماجی تنظیم نیلاب کے صدر آفتاب نواز مستوئی نے سرائیکی اجرک پیش کی

About The Author