دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ماہرہ خان یا تل کا لڈو، سپر اسٹار نے فینز کو چہرے سے تل گننے کا چیلنج دے دیا

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار و خوبرو ادکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کو انوکھا چیلنج دے دیا

ماہرہ خان یا تل کا لڈو، سپر اسٹار نے فینز کو چہرے سے تل گننے کا چیلنج دے دیا

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار و خوبرو ادکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کو انوکھا چیلنج دے دیا ہے۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماہرہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی میک اپ کے بغیر تصویر شیئر کی۔

تصویر کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا ’جلد کے پوروں اور تِلوں کے بارے میں‘۔

اداکارہ نے مداحوں کو چیلنج دیا کہ ان کے چہرے پر موجود تِلوں کی صحیح تعداد بتائیں اور سو پوائنٹس حاصل کریں۔

ماہرہ خان کی اس میک اپ اور فلٹر کے بغیر کھینچی گئی تصویر کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں اور ان کی قدرتی خوبصورتی کو سراہ رہے ہیں۔

قبل ازیں بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا تھا کہ ان کی نانی ان کا ہاتھ تقریباً روزانہ پڑھتی ہیں اور ہر بار ایک ہی بات کہتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ میری نانی میرا ہاتھ تقریباً روزانہ پڑھتی ہیں اور ایک ہی بات روزانہ کہتی ہیں کہ’ دل تو اچھا ہے ‘۔

About The Author