دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صبا قمر نے عظیم خان کے ساتھ شادی کا فیصلہ ترک کر دیا

وہ عظیم خان نامی شخص کے ساتھ شادی نہیں ک رہی ہیں اور اُنہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنا فیصلہ ترک کر دیا ہے

پاکستان کی نامور اداکارہ  صبا قمر نے اعلان کیا ہے کہ وہ عظیم خان نامی شخص کے ساتھ شادی نہیں ک رہی ہیں اور اُنہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنا فیصلہ ترک کر دیا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اُنہوں نے ایک پوسٹ کی ہے جس میں یہ اعلان کیا گیا ہے۔

صبا قمر نے اُمید ظاہر کی ہے اُن کے مداح اس فیصلے میں بھی ہمیشہ کی طرح اُن کا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تلخ حقیقتوں کو تسلیم کرلینے میں کبھی دیر نہیں کرنی چاہیے۔

اُنہوں نے انکشاف کیا عظیم خان نامی شخص سے اُن کی کبھی ملاقات نہیں ہوئی تھی

اور وہ عظیم خان کے ساتھ صرف فون پر ہی رابطے میں تھیں۔ البتہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ

صبا قمر ایک ایسے شخص کے ساتھ شادی کیسے طے کر سکتی ہیں جس سے وہ کبھی ملی تک نہیں۔ تاہم اب صبا قمر کی تازہ انسٹا پوسٹ کے بعد یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے۔

صبا قمر نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ یہ وقت ان پر بھاری پڑ رہا ہے

لیکن یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل صبا قمر نے شادی کا فیصلہ کیا تو ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

اداکارہ کی ایک مداح نے کھلا خط لکھ کر انہیں عظیم خان سے شادی کرنے سے خبردار کیا تھا۔

صبا قمر کی ایک خیرخواہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تہلکہ خیز اسٹوری پوسٹ کرکے تنازع کھڑا کردیا تھا۔

اجالا لینڈ نامی یوزر نیم سے شیئر کیے جانے والے تفصیلی خط میں عظیم خان پر ہراسگی کے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔

اجالا نے صبا قمر کو خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنی پسند پر دوبارہ غور کرلینا چاہیے

کیونکہ عظیم خان ماضی میں انہیں اور متعدد لڑکیوں کو ہراساں کرچکے ہیں۔

اُس کے بعد اب صبا قمر کا یہ فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں اُنہوں نے عظیم خان کے ساتھ اپنی شادی منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

About The Author