دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

:  پنجاب فوڈ اتھارٹی

خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری۔۔۔
ناقص انتظامات پر 5 فوڈ یونٹس سیل، معیاری خوراک کی عدم فراہمی پر متعدد فوڈ یونٹس کو 3 لاکھ 30 ہزار روپے کے جرمانے عائد،50 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں، 90 لٹر مینگو ڈرنکس تلف۔۔

ڈی جی خان :
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف

بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 345 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص خوراک

کی تیاری اور فروخت پر 5 فوڈ یونٹس سیل جبکہ 258 شاپس مالکان کواصلاحی نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق

رحیم یارخان میں لولی بیکرز کو کئی دفعہ نوٹس دینے کے باوجود بہتری نہ لانے پر سیل کردیا گیا۔ خوراک کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کے مطابق سٹور کیا گیا۔

اس کے علاوہ ڈی جی خان کلمہ چوک میں واقع داتا سویٹس اینڈبیکرز جبکہ ریلوے چوک پر شہزاد بیکری کو سربمہر کیا گیا۔ صفائی کے ناقص انتظامات پر

بستی ملانہ کوٹ چھٹہ میں اے بی بیکری کو بھی سیل کر دیا گیا۔ زنگ آلود مشینر ی اور واشنگ ایریا میں گندگی پائے جانے پر سربمہر کیا گیا۔

اسی طرح راجن پور میں مس برانڈنگ کرنے پر سونیک فوڈز کو سیل کر دیا گیا۔ مشروبات کی پیکنگ کے لیے دوسرے معروف برانڈز کا نام اور پتہ درج کیا گیا۔

ٹیسٹ کے دوران ڈرنکس کی برکس ویلیو بھی معیار سے کم پائی گئی۔ 90 لٹر مینگو ڈرنکس، 700 خالی بوتلیں اور 1 کلو پیکنگ مٹیریل برآمد کرلیا گیا۔

مزید لیہ میں ملک فوڈز ایکسپائرڈ کیمیکلز کی موجودگی پر 20 ہزار، ڈی جی خان میں صدیقی ملک بار اینڈ فروٹ شاپ کو ایکسپائرڈ بیوریجز کی موجودگی

جبکہ مظفر گڑھ میں مرانی کریانہ سٹور کو کھلے ملاوٹی مصالحے فروخت کرنے پر 15،15ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 260 کلو بیکری ایٹمز برآمد جبکہ 90 لٹر مینگو ڈرنک

اور 50 کلو ملاوٹی مرچیں اور37 کلوکھلے مصالحے تلف کیے گئے۔


: ڈیرہ غازیخان۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل سے اسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی یاب ہونے والے اہلکاران کو ڈی پی او عمر سعید ملک نے ایس پی انوسٹی گیشن حسن

جاوید بھٹی کے ہمراہ شولڈر بیج لگائے۔ڈی پی او عمر سعید ملک نے سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی یاب ہونے والے عمر دراز اور اسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی یاب ہونے والے

اہلکاران غلام یسین، الطاف حسین، عبدالکریم شاہد حسین اور ناصر عباس کو ڈی پی او نے مبارک باد دی آخر میں ڈی پی او نے کہا کہ ترقی یاب ہونے والے

اہلکاروں کو جلد از جلد مختلف تھانہ جات میں تعینات کر دیا جائے گا۔


 ڈیرہ غازیخان۔

پولیس تھانہ درخواست جمال خان کی ناجائز اسلحہ و منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ، ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد، ملزمان گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ درخواست جمال خان نے الگ الگ کارواٸی عمل میں

لا کر 2 کس ملزمان، عارف ملزم سے بندوق 12 بور بمعہ 2 گولیاں اور ملزم کاشف سے چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر دیئے۔

۔ ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان راشد تاج کا مزید کہنا تھا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کے کرائم فری ویژن کے تحت جراٸم پیشہ اور سماج دشمن عناصروں کے خلاف بھر پور کارواٸیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔


: ڈیرہ غازی خان

چیک پوسٹ سخی سرور کی کاروائی صوبہ بلوچستان سے پنجاب لائی جانے والی چرس کی سمگلنگ ناکام

خاتون ملزمہ گرفتار اور 3 کلو چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق چیک پوسٹ سخی سرور پولیس نے دوران چیکنگ صوبہ بلوچستان سے صوبہ پنجاب میں چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے

خاتون ملزمہ نورین بی بی زوجہ محسن عباس قوم کھوکھر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

خاتون ملزمہ سے 3 کلو چرس برآمد کر کے پولیس تھانہ سخی سرور میں مقدمہ درج۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سخی سرور بخت نصر کا کہنا تھا کہ منشیات سگملر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا ایسے جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان۔

تھانہ سول لائن پولیس نے ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سول لائن نے دوران کاروائی ملزم فیصل نواز ولد محمد نواز سے

پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا

اس دوران ایس ایچ او تھانہ سول لائن طالب حسین کا کہنا تھا کہ

پولیس تھانہ سول لائن کا ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصروں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ بی ایم پی سرائے،ٹیچنگ ہسپتال

زیر تعمیر پناہ گاہ،ای خدمت مرکز،سول آفیسرز کلب،ڈویژنل پبلک سکول و کالج اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی

اور دیگر افسران ہمراہ تھے. وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر قبائلیوں کو ڈیرہ غازی خان شہر میں قیام کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔

تحصیل کوہ سلیمان کے مکینوں کیلئے ڈیرہ غازی خان میں بی ایم پی سرائے کی بحالی تکمیل کے مراحل میں داخل ہوگئی ہے بی ایم پی سرائے ڈی جی خان کیلئے فرنیچر فراہم کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آئندہ دورہ پر سرائے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے.کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ

بی ایم پی سرائے کا معائنہ کیا۔انہوں نے سرائے گراؤنڈ کی ہمواری،کمروں کی وال پینلنگ اور عمارت کی جلد فنشنگ کے احکامات جاری کردئیے

کمشنر نے سول آفیسرز کلب اور لیڈیز کلب کا بھی دورہ کرتے ہوئے کلب کی تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال اور زیر تعمیر پناہ گاہ کا بھی معائنہ کیا۔

انہوں نے ای خدمت مرکز اور سرکٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کاجلد ڈیرہ غازی خان کا دورہ متوقع ہے اور وزیر اعلی ضلع میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

و سنگ بنیاد رکھیں گے۔کمشنر نے وزیر اعلی کے دورہ کے سلسلے میں انتظامات اور مجوزہ روٹس کا بھی جائزہ لیا.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے درخواست جمال میں چار ہزار کنال سرکاری رقبہ واگزار کرالیا گیا

۔قبضہ مافیا کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے گئے ڈیرہ غازی خان کے علاقے درخواست جمال میں قبضہ مافیا کے خلاف اپریشن کرتے ہوئے 46 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا 4000 کنال سرکاری

رقبہ واگزار کرالیا گیاڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے بھاری مشینری کے ذریعے آپریشن کرتے ہوئے قبضہ واگزار کرالیا۔

غیر قانونی قابضین کے خلاف تین مقدمات درج کرا دیئے گئے،اے سی محمد اسد چانڈیہ نے کہا کہ

تحصیل میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان اور کوٹ چھٹہ شہر میں مارکیٹوں کی بندش کے اوقات اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 20 دکانیں سربمہر کردی گئیں

دکانداروں کو 38 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کرتے ہوئے کارروائی کی۔


ڈیرہ غازی خان

سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیرزادہ نے ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر توصیف طاہر کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کا دورہ کیا

۔انہوں نے ماڈل لائیو سٹاک فارم کیلئے مجوزہ جگہ،سول ویٹرنری ڈسپنسری فاضلہ کچھ سمیت تحصیل کوہ سلیمان میں ویٹرنری ڈسپنسری کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیرزادہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر قبائلی علاقہ میں ماڈل لائیو سٹاک فارم بنے گا

جس کیلئے پچاس ایکڑ کے قریب مناسب رقبہ درکار ہوگا۔زیر زمین پانی اور رقبہ کی زرخیزی سمیت دیگر معاملات دیکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل کوہ سلیمان سمیت ضلع میں آٹھ سے زائد نئی ویٹرنری ڈسپنسریاں تعمیر کی جارہی ہیں

جس سے مویشیوں کے علاج معالجہ اور دیگر بہترین سہولیات فراہم ہوں گی۔سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیرزادہ نے کہا کہ

کوہ سلیمان کے مکینوں کو لائیو سٹاک کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی.


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد سے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی کے بھائی و چیمبر آف کامرس کے

سینئر نائب صدر محمد لطیف پتافی نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور دیگر موجود تھے۔

ملاقات میں مفاد عامہ کے منصوبوں، شہر میں صفائی،سیوریج اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔سول آفیسرز کلب کو فعال کرنے

رکنیت سازی اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر
3
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ شہر میں میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔مخیر حضرات کے تعاون سے لنگر خانہ کے قیام،

فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے ساتھ سول آفیسرز کلب اور مالی مسائل سے دوچار ڈویژنل پبلک سکول و کالج کی عمارتوں کی بحالی،

رنگ و روغن شروع کرادیا گیا ہے۔سینءئر نائب صدر چیمبر آف کامرس محمد لطیف پتافی نے سن کراپ کی طرف سے ڈی پی ایس عمارت کی بحالی کیلئے امدادی رقم کا چیک بھی حوالے کیا.


ڈیرہ غازی خان

ریجنل ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 ڈاکٹر ارشاد الحق نے ڈیرہ غازیخان، لیہ اور م ظفرگڑھ اضلاع میں ریسکیو کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

سروس کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے. انہو ں نے درپیش مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی طرف سے جاری مراسلہ کے مطابق

سنٹرل اسٹیشن ریسکیو1122پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشاد الحق کی زیر نگرانی ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا

جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر نیئر عالم خان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظفر گڑھ ڈاکٹر حسین میاں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر لیہ ڈاکٹر سجاد احمد نے

شرکت کی تینوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز نے اپنے اضلاع کی ماہانہ کارکردگی پر بریفنگ دی۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا جلد ڈیرہ غازیخان کا دورہ متوقع ہے.

انتظامات کو حتمی شکل دینے اور محکموں کو ذمہ داریاں سونپنے کیلئے ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہو

ا جس میں متعلقہ افسران شریک تھے. اجلاس میں بتایاگیاکہ وزیر اعلی پنجاب ڈیرہ غازیخان، تونسہ، کوہ سلیمان کے علاوہ ضلع کے مختلف مقامات، اداروں،

مراکز صحت کا دورہ کرسکتے ہیں اس لیے تمام محکمے الرٹ رہیں. وزیر اعلی دورہ کے موقع پر ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح و سنگ بنیاد رکھیں گے

اس لیے متعلقہ محکمے اپنی تیاریوں کو جلد حتمی شکل دیں.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں تحصیل سطح پر ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاگیا

جس میں ریونیو افسران ریکارڈ سمیت موجود رہے.

عوام کے ریونیو سے متعلق مسائل سننے کے بعد موقع پر حل کیلئے احکامات جاری کیے گئے. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل آفس میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کی

خود صدارت کی. عوامی مسائل سننے کے ساتھ حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا اوردیگر موجود تھے. اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے اراضی ریکارڈ سنٹر کوٹ چھٹہ میں ریونیو

عوامی خدمت کھلی کچہری لگائی. اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے بھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور عوامی مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے گئے.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ شریف میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے مسائل کے حل کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے. 064-2601233پر رابطہ کر کے

سائل سے متعلق شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں. اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال اور چیف آفیسر شہیر جیراڈ عوامی مسائل دیکھیں گے.

علاوہ ازیں تونسہ شہر میں میڈینز کو بہتر کرنے کیلئے رنگ و روغن شروع کردیاگیا عوام کی جان کے تحفظ کیلئے تونسہ میں آوارہ کتوں کی تلفی بھی شروع کر دی گئی.

تحصیل تونسہ میں صفائی بہتر کرنے اور تجاوزات ہٹانے کی مہم بھی جاری ہے.


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں قومی پولیو مہم جاری ہے.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس وپلاننگ عبدالغفار کی زیر صدارت پولیو مہم کے تیسرے روز کا

جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دی.

اجلاس میں مہم کے اہداف اور کوریج کے حوالے سے لائحہ عمل مرتیب کیاگیا.


ڈیرہ غازی خان

:ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تبدیل ہونے والے

ڈسٹرکٹ ا ینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخا ن شاذب سعید کو یادگاری شیلڈ پیش کی.

About The Author